Home / کالم / ظاہر سے باطن کا اتصال

ظاہر سے باطن کا اتصال

**
ازقلم
محمد اویس شاہد*
🌺🌼🌺🌼🌺🌼
جدیدیت کے ماروں کا ایک المیہ یہ ہیکہ وہ باطنی کردار کو ظاہری اطوار پر فوقیت دیتے ہیں. کچھ کا خیال ہیکہ پردہ دل کا ہوتا ہے، کچھ کا خیال ہیکہ نیت صاف ہونی چاہئے، اور کچھ فقط دل کی صفائی کو ہی نجات کا معیار گردان لیتے ہیں. ان کے نزدیک ظاہری برائیاں کوئی معنی نہیں رکھتیں، حالانکہ یہ تمام افکار *فزین لھم الشیطان اعمالھم* کے سوا کچھ بھی نہیں. باطنی افکار کی درستی کا نام *روحانیت* ہے جبکہ ظاہری کردار کی درستی کا نام *پاکیزگی* ہے. دراصل *روحانیت پاکیزگی کا عکس ہے*. جب تک ظاہر میں نکھار نہ ہو تب تک باطن کے داغ زائل نہیں ہو سکتے. اگر ظاہری اطوار درست نہیں تو اندر سے ولی اللّٰه بننے کا جھوٹا گمان سوائے خسارے کے کچھ نہیں. اسی طرح جب تک ہمارا ظاہری اخلاق اچھا نہ ہو تب تک باطنی اخلاقی برائیوں مثلاً حسد، بغض اور کینہ سے مبرا و منزا ہونا محال ہے. جو ظاہری لبادے درست کرتے ہیں انہی کے باطن کو سنورانے میں قدرت کے کرشمے حرکت میں آتے ہیں. شریعت میں ظاہری بنیادوں پر مسلمان معاشرے کی گواہی جنتی ہونے تک کا غیر حتمی فیصلہ مہیا کرتی ہے، اس کے علاوہ کسی ریاضت اور زہد کے ساتھ اس بشارت کو خاص نہیں کیا گیا. ہماری تنہائیاں ہمارے اور خالق کے درمیان کا معاملہ ہے، لیکن جلوت کے جلوے دنیا و آخرت کے اندر ہمارے حق میں گواہوں کا ذریعہ ہیں. لہذا جلوت سنواریں خلوت خود بن جائے گی، اور اگر خدانخواستہ ظاہر میں ہی کمی رہ گئی تو ریاضتیں اور زہد لپیٹ کر واپس پھینک دئیے جانے کا خدشہ ہے.

*

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے