Home / کالم / انوکھا انٹرویو # 4 کا دوسرا

انوکھا انٹرویو # 4 کا دوسرا

الحمد للہ علی سابغ نعم اللہ۔۔
جگمگ موتی میں انوکھا انٹرویو # 4 کا دوسرا حصہ۔۔۔
رسالے کی اشاعت روک دی گٸی ہے۔ اب جانے اس سلسلے کو کس رسالے میں جگہ ملے گی😔 نیک نیتی سے یہ سلسلہ شروع کیا تھا۔ اب جانے اس کے بعد کب شاٸع ہو۔۔ دعاٶں کی درخواست۔۔۔

اس طرح کہ پہلے دایاں پاٶں دھوٸیں گے تو چھنگلی(سب سے چھوٹی انگلی) سے خلال کرتے ہوٸے انگوٹھے تک آنا ہے۔ اس کے بعد بایاں پاٶں دھوٸیں گے تو انگوٹھے کے برابر سے خلال کرتے ہوٸے چھنگلی تک پہنچ جاٸیں گے۔ لیجیے میں مکمل ہوگیا۔

انو منو: میں انٹرویو کے بعد آپ کو کرکے دیکھوں گی تب ہی مجھے سمجھ آٸے گا۔
مہمان: جی ضرور۔۔ بس دھیان رکھنا ہے کہ بال برابر بھی کوٸی جگہ خشک نہ رہے۔

انو منو: آپ کو کرنے کا سب سے بڑا فاٸدہ تو ہمیں حدیث مبارکہ سے معلوم ہوگیا۔ اس کے علاوہ بھی کچھ مزید فضاٸل بتاٸیے نا تاکہ ہمارے دوست خوشی خوشی آپ کو کریں۔
مہمان: آپ میں سے جو بھی مجھے اپنا ہر وقت کا ساتھی بنا لے گا اللہ پاک اس کے رزق میں اضافہ کریں گے۔ مجھے رات کے وقت سونے سے پہلے اگر آپ کریں گے تو پوری رات ایک فرشتہ آپ کی حفاظت کرے گا۔ ایک سب سے خوب صورت بات۔۔

انو منو : کیسی خوب صورت بات؟ بتاٸیے ہم سب سن رہے ہیں۔
مہمان: مجھے جو بھی اچھے طریقے سے کرے گا اس کا چہرہ، ہاتھ اور پاٶں قیامت کے دن نور سے روشن ہوں گے اور ان کو پہچان لیا جاٸے گا کہ ان کا تعلق امت محمدﷺ سے ہے۔

انو منو: یہ تو آپ نے بہت ہی زبردست بات بتاٸی ہے۔ اس کا مطلب آپ کو کرنے سے اللہ پاک خوش ہوتا ہے.
مہمان: خوش۔۔۔۔ مجھے کرنے والے سے اللہ پاک محبت کرتا ہے۔ قرآن پاک میں اللہ تعالی فرماتے ہیں۔
ان اللہ یحب التوابین و یحب المتطھرین۔
”بے شک اللہ رب العزت توبہ کرنے والوں اور
پاک صاف رہنے والوں سے محبت کرتا ہے۔“(سورة البقرہ)

انو منو: جس طرح آپ کو کرنے سے پہلے دعا پڑھی جاتی ہے۔ کیا آپ کو کرنے کے بعد بھی کوٸی دعا پڑھنی ہوتی ہے۔
مہمان: جی ہاں۔ مجھے کرنے کے بعد دوسرا کلمہ پڑھنا چاہیے۔

انو منو: آپ کے بارے میں جان کر مجھے بہت خوشی ہوٸی۔ آپ ہمارے دوستوں سے کچھ کہنا چاہیں گے؟
مہمان: جی میں یہ ہی کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے کرتے وقت بے جا پانی ضاٸع مت کیجیے۔ مجھے کرنے کی مشق کیجیے۔ آپ دیکھیں گے کہ مجھے اچھی طرح کرنے سے آپ کا دل بھی نماز میں خوب لگے ان شاء اللہ اور باقی فواٸد تو آپ جان ہی چکے ہیں۔ مجھے ایک بار کرنے کے بعد اگر دوسری نماز کا وقت آجاٸے اور میں باقی رہوں پھر بھی آپ مجھے دوبارہ کرلیں تو یہ بہت ہی افضل و اعلی عمل ہے۔ امید کرتا ہوں کہ میری بتاٸی باتیں آپ کو فاٸدہ پہچاٸیں گی۔ اب مجھے اجازت دیجیے۔

میرے پیارے ساتھیو! امید ہے آج کا انٹرویو آپ کو پسند آیا ہوگا۔ پھر آٶں گی ایک اور انوکھے انٹرویو کے ساتھ ان شاء اللہ۔ انو منو کو اپنی دعاٶں میں یاد رکھیے۔ دعا کیجیے، دعا لیجیے اور دعا دیجیے۔ اللہ حافظ

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے