Home / کالم / انوکھا انٹرویو# 4

انوکھا انٹرویو# 4

الحمد للہ علی سبغ نعم اللہ۔۔

انعم توصیف، کراچی
انوکھا انٹرویو# 4
آپ کی خدمت میں لے کر حاضر ہیں ”انو منو“😊

اَلسَلامُ عَلَيْكُم پیارے ساتھیو! آٸیں ملاقات کرتے ہیں ہمارے آج کے مہمان سے، جن کے بارے میں جان کر آپ کو بہت اچھا لگے گا۔

انو منو: اَلسَلامُ عَلَيْكُم
مہمان: وَعَلَيْكُم السَّلَام

انو منو: آپ ہمارے ننھے دوستوں کو اپنا نام بتاٸیے۔
مہمان : جی میرا نام وُضو ہے۔ میرے لفظی معنی صفاٸی و ستھراٸی ہیں۔

انو منو: جی تو وَضو۔۔
مہمان : انو منو میرا نام وُضو ہے۔۔ و کے اوپر پیش۔ و کے اوپر اگر زبر لگادیا جاٸے تو اس کے معنی ہوں گے کہ جس چیز سے وُضو کیا جاتا ہے یعنی پانی۔

انو منو: جزاک اللہ خیرا کثیرا۔ یہ آپ نے بہت اہم بات بتاٸی ہے۔ آپ ہمیں اپنے بارے میں کچھ بتاٸیے۔

مہمان: جی ویسے تو عبادات سے پہلے مجھے کیا جاتا ہے لیکن مجھے کیے بغیر نماز پڑھنا ناممکن ہے۔ اس کے علاوہ خانہ کعبہ کا طواف کرنے اور قرآن پاک کو چھونے کے لیے مجھے کرنا لازمی ہے۔

انو منو: آپ کو کرنے سے پہلے کیا کوٸی دعا پڑھی جاتی ہے؟
مہمان: جی مجھے کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھی جاتی ہے ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“

مہمان: آپ اپنے بارے میں کوٸی حدیث مبارکہ بتاٸیے۔
مہمان: جی میں حدیث مبارکہ سناتا ہوں لیکن آپ لوگ اگر اس کو سن کر یاد بھی کرلیں تو بہت ہی اچھی بات ہوگی ۔
رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس شخص نے وضو کیا اور خوب اچھی طرح وضو کیا تو اس کے جسم سے سارے گناہ(صغیرہ) نکل جاٸیں گے یہاں تک کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی۔

انو منو: سبحان اللہ۔ ان شاء اللہ ہم سب اس حدیث مبارکہ کو یاد کریں گے۔ آپ کو کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

مہمان: مجھے کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے دعا پڑھیں۔ تین مرتبہ گٹوں تک ہاتھ دھوٸیے۔ تین مرتبہ کلی کیجیے اور دانتوں کو انگلی سے صاف کیجیے۔ ناک کو تین مرتبہ پانی ڈال کر صاف کریں اور باٸیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے ناک کو صاف کیجیے۔ تین بار چہرے کو پیشانی کے بالوں سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک، ایک کان کی لو سے لے کر دوسرے کان کی لو اچھی طرح دھونا۔

انو منو: ایک منٹ مجھے یہ سب سن کے تھوڑا مشکل لگ رہا ہے۔
مہمان: ارے نہیں۔ آپ اور آپ کے ساتھی پورا طریقہ سننے کے بعد مجھے کرکے دیکھیں گے تو بہت آسان لگے گا ان شاء اللہ۔

انو منو: یہ تو بہت اچھا طریقہ بتایا آپ نے یاد کرنے کا۔
مہمان: جی تو اب آگے سنیے۔ تین مرتبہ کہنیوں سمیت ہاتھ دھونا۔ چوتھاٸی سر کا مسح کرنا۔ دونوں کانوں کا مسح کرنا۔ گردن کا مسح کرنا۔ ہاتھ کی انگلیوں کا خلال کرنا اور سب سے آخر میں تین مرتبہ ٹخنوں سمیت دونوں پاٶں دھونے ہیں اور پاٶں کی انگلیوں کا خلال بھی کرنا ہے۔ اس طرح کہ پہلے دایاں پاٶں دھوٸیں گے تو چھنگلی(سب سے چھوٹی انگلی) سے خلال کرتے ہوٸے انگوٹھے تک آنا ہے۔ اس کے بعد بایاں پاٶں دھوٸیں گے تو انگوٹھے کے برابر سے خلال کرتے ہوٸے چھنگلی تک پہنچ جاٸیں گے۔ لیجیے میں مکمل ہوگیا۔
جاری ہے

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے