Home / کالم / انوکھا انٹرویو# 2

انوکھا انٹرویو# 2

الحمد للہ علی سابغ نعم اللہ💖💖
انوکھا انٹرویو# 2 کا دوسرا حصہ لے کر انو منو ایک بار پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہیں😊😊
انو منو: کیا آپ پھٹ بھی جاتے ہیں؟
مہمان: جی اگر مجھے رکھ کر آپ لوگ جھوٹ بولیں گے اور کسی کی براٸی کریں گے تو میں پھٹ جاتا ہوں یعنی میرا ثواب کم ہوجاتا ہے۔

انو منو: ہم ان شاء اللہ اپنی پوری کوشش کریں گے کہ آپ کو رکھ کر ہمارا ثواب کم نہ ہو۔ آپ کو رکھنے سے پہلے اور کھولنے کے لیے کیا کرنا ہوتا ہے؟
مہمان: مجھے رکھنے کے لیے سحری کھانی ہوتی ہے اور مجھے کھولنے کے لیے افطاری کی جاتی ہے۔

انو منو: آپ کو رکھنے والے کو کیا انعامات ملیں گے؟
مہمان: مجھے رکھنے والوں کے لیے فرشتے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ مجھے رکھنے کی وجہ سے منہ میں جو بدبو پیدا ہوتی ہے اللہ پاک کو وہ بدبو مُشک کی خوشبو سے زیادہ پسند ہوتی ہے۔ جنت کے ایک دروازے کا نام ”ریَّان“ ہے جس میں صرف مجھے رکھنے والے ہی داخل ہوسکیں گے۔

انو منو: سبحان اللہ۔۔ لیکن آپ یہ تو بتاٸیے کہ جس طرح سات سال کی عمر میں نماز پڑھنا شروع کردینی چاہیے۔ آپ کو رکھنا کب سے شروع کرنا چاہیے؟
مہمان: جب ہمارے ننھے ساتھی تقریبا نو یا دس سال کے ہوجاٸیں تب مجھے رکھنے کی پریکٹس شروع کردینی چاہیے۔

انو منو: ہمارے سب ساتھی آپ کو ضرور رکھیں گے ان شاء اللہ۔ آپ ہمارے پیارے قارٸین کو کوٸی پیغام دینا چاہیں گے؟
مہمان: میں بس یہ ہی کہنا چاہوں گا کہ گرمی کی وجہ سے آپ لوگ مجھے رکھنا مت چھوڑیے گا۔ اللہ میرے بدلے آپ کو ان شاء اللہ جنت میں مزے مزے کی نعمتیں دے گا۔ جو آپ نے کبھی دنیا میں دیکھی بھی نہیں ہوں گی۔ میں آپ سب لیے اللہ کا تحفہ ہوں۔ مجھ سے پوری طرح فاٸدہ اٹھاٸیے۔
انو منور: بہت شکریہ۔
مہمان: ایک منٹ انو منو، برا مت مانیے گا لیکن اگر آپ شکریہ کے ساتھ جزاک اللہ خیرا کثیرا کہیں گی تو زیادہ اچھا لگے گا اور آپ کو ثواب بھی ملے گا۔

انو منو: یہ تو آپ نے مجھے بہت اچھی بات سکھاٸی ہے۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا آپ نے ہمیں اپنا انٹرویو دیا۔
مہمان: اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔ میں اب اجازت چاہوں گا۔ فی امان اللہ

پیارے بچو! یہ تھا دوسرا انوکھا انٹرویو۔ مجھے امید ہے آپ کو پسند آیا ہوگا۔ ان شاء اللہ جلد حاضر ہوں گی ایک اور انٹرویو کے ساتھ۔ اب اپنی دوست و میزبان انو منو کودیجیے اجازت۔۔ دعا کیجیے، دعا دیجیے اور دعا لیجیے۔۔ اللہ نگہبان

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے