Home / کالم / انوکھا انٹرویو # 1

انوکھا انٹرویو # 1

الحمد للہ علی سابغ نعم اللہ۔۔۔
بچوں کے لیے پہلی بار ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ آپ سب سے التماس ہے اس پہ اپنی قیمتی راٸے ضرور دیجیے۔ خود بھی پڑھیے اور اپنے آس پاس موجود بچوں کو لازمی پژھاٸیے یا پڑھ کے سناٸیے۔ ان کی معلومات میں اضافہ ہوگا ان شاء اللہ۔۔۔۔💖💖💖 یہ سلسلہ ان شاء اللہ جاری رہے گا۔ دعاٶں کی درخواست۔۔۔

تحریر: انعم توصیف،کراچی
عنوان: انوکھا انٹرویو # 1

السلام علیکم! پیارے بچوں میں ہوں آپ کی دوست انو منو۔ میں لاٸی ہوں آپ کے لیے ایک منفرد انٹرویو جس کو پڑھ کے آپ کو ہوگا فاٸدہ ان شاء اللہ۔ چلیں تو شروع کرتے ہیں۔

انو منو: السلام علیکم! جی تو سب سے پہلے آپ ہمارے ننھے ساتھیوں کو اپنا نام بتاٸیے۔
مہمان: جی میرا نام ہے ”نماز“ اور عربی میں مجھے”الصلوة“ کہتے ہیں۔

انو منو: آپ اپنے بارے میں ہمیں کچھ بتاٸیے۔
مہمان: جی مجھے دن میں پانچ بار ادا کرنا ہر مسلمان پہ فرض ہے۔

انو منو: مطلب اس طرح آپ کے پانچ نام ہوٸے؟
مہمان: جی بالکل آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں۔لیکن بچوں کی آسانی کے لیے یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ میری پانچ شاخیں ہیں۔

انو منو: آپ ہمیں ان کے نام بھی بتاٸیں۔
مہمان: جی ان کے نام ہیں فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشا۔

انو منو: آپ کب مسلمانوں پہ فرض کی گٸیں؟
مہمان: اللہ تعالی نے حضور اکرم ﷺ کو نبوت کے بارہویں سال سفر معراج کے موقع پر مجھے تحفے میں دیا۔ تب سے ہی میں مسلمانوں پہ فرض کی گٸیں ہوں۔

انو منو: پھر تو آپ بہت اہم ہیں۔ کیا قرآن پاک میں بھی آپ کا ذکر موجود ہے؟
مہمان: جی قرآن پاک میں میرا ذکر تقریبا 700 مقامات پہ آیا ہے۔

انو منو: قرآن پاک میں آپ کے ذکر کی تعداد جان کر آپ کی اہمیت تو ہم پہ واضح ہوگٸی۔ اپنے بارے میں کوٸی حدیث بھی بتاٸیے تاکہ ہمارے علم میں اضافہ ہو۔
مہمان: میرے ذکر بہت بار نبی پاک ﷺ کے مبارک ہونٹوں سے ہوا ہے۔ نبی اکرم ﷺ کا ارشاد ہے۔
” نماز دین کا ستون ہے۔“
ستون یعنی پلر۔ جس طرح ستون کے بغیر کوٸی عمارت قاٸم نہیں ہوسکتی اس ہی طرح میرے بغیر کوٸی بھی اچھا مسلمان نہیں بن سکتا۔

انو منو: آپ کی اداٸیگی کے لیے کیا چیز ضروری ہے؟
مہمان: میری اداٸیگی کے لیے بدن کی پاکیزگی اور وضو ضروری ہے۔

انو منو: کیا آپ کو ادا کرنے سے انعام بھی ملتا ہے؟
مہمان: انعام۔۔۔۔۔ انعام نہیں انعامات ملتے ہیں۔

انو منو: ہمیں بھی چند انعامات کے بارے میں بتاٸیں۔
مہمان: جو مجھے وقت پر اور خوب لگن سے پڑھتا ہے اللہ پاک اس سے خوش ہوتا ہے۔ اس کی ہر کام میں مدد کرتا ہے۔ اس کی دعاٸیں قبول کرتا ہے۔ اس کے چہرے کو خوب صورت بنادیتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ یہ تو دنیا کے انعامات ہیں۔ آخرت کے انعامات تو بہت زیادہ، بہت خاص اور بہت انوکھے ہیں۔

انو منو: آپ کا سب سے بڑا دشمن کون ہے؟
مہمان: میرا سب سے بڑا دشمن شیطان ہے۔ جو نہیں چاہتا کہ آپ سب کو وہ انعامات ملیں۔

انو منو:آپ ہمارے دوستوں کے سے کیا کہنا چاہیں گی؟
مہمان: میں یہ ہی کہنا چاہوں گی کہ پیارے بچو! مجھے امی ابا سے ڈر کر نہیں محبت اور لگن سے ادا کرو۔ آپ دیکھو گے کہ کیسے اللہ آپ سے خوش ہوکر آپ کی دنیا و آخرت سنوارتا ہے۔ شکریہ

انو منو: شکریہ تو مجھے آپ کا ادا کرنا ہے جو آپ نے ہمیں اپنا قیمتی وقت دیا۔
مہمان: اب میں اجازت چاہوں گی۔ اللہ نگہبان

جی تو پیارے دوستو! امید ہے آپ کو آج کا انوکھا انٹرویو پسند آیا ہوگا۔ اپنی میزبان انو منو کو اجازت دیجیے۔ دعا کیجیے، دعا دیجیے اور دعا لیجیے۔۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے