Home / کالم / نصیحت

نصیحت

*ایک اھم نصیحت و سبق*
ترتیب ؤ انتخاب
بابرالیاس
🌺🌺🌺🌼🌺
*ایک ہیڈ ماسٹر کے بارے میں ایک واقعہ مشہور ہے۔ جب وہ کسی سکول میں استاد تعینات تھے تو انہوں نے اپنی کلاس کا ٹیسٹ لیا۔*

*ٹیسٹ کے خاتمے پر انہوں نے سب کی کاپیاں چیک کیں اور ہر بچے کو اپنی اپنی کاپی اپنے ہاتھ میں پکڑ کر ایک قطار میں کھڑا ہو جانے کو کہا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جس کی جتنی غلطیاں ہوں گی، اس کے ہاتھ پر اتنی ہی چھڑیاں ماری جائیں گی۔*

*اگرچہ وہ نرم دل ہونے کے باعث بہت ہی آہستگی سے بچوں کو چھڑی کی سزا دیتے تھے، تاکہ ایذا کی بجائے صرف نصیحت ہو۔ مگر سزا کا خوف اپنی جگہ تھا۔*
*تمام بچے کھڑے ہوگئے۔*

*ہیڈ ماسٹر صاحب سب بچوں سے ان کی غلطیوں کی تعداد پوچھتے جاتے اور اس کے مطابق ان کے ہاتھوں پر چھڑیاں رسید کرتے جاتے۔*

*ایک بچہ بہت گھبرایا ہوا تھا۔ جب وہ اس کے قریب پہنچے اور اس سے غلطیوں کی بابت دریافت کیا تو خوف کے مارے اس کے ہاتھ سے کاپی گرگئی اور گھگیاتے ہوئے بولا:*

*”جی مجھے معاف کر دیں، *
*میرا توسب کچھ ہی غلط ہے۔“*

*معرفت کی گود میں پلے ہوئے ہیڈ ماسٹر صاحب اس کے اس جملے کی تاب نہ لاسکے اور ان کے حلق سے ایک دلدوز چیخ نکلی۔ ہاتھ سے چھڑی پھینک کر زاروقطار رونے لگے اور بار بار یہ جملہ دہراتے:*

*”میرے اللّٰه! مجھے معاف کردینا۔ میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے۔“*

*روتے روتے ان کی ہچکی بندھ گئی۔ اس بچے کو ایک ہی بات کہتے:*

*”تم نے یہ کیا کہہ دیا ہے۔*
* یہ کیا کہہ دیا ہے میرے بچے!“*
*”میرے اللّٰه! مجھے معاف کردینا۔ میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے”*

*”اے کاش ہمیں بھی معرفتِ الٰہی کا ذره نصيب ہو جاۓ اور بہترین اور صرف اللّٰه کے لۓ عمل کر کے بھی دل اور زبان سے نکلے…..*
*میرے اللّٰه! مجھے معاف کردینا۔ میرا تو سب کچھ ہی غلط ہے…” *😪

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے