Home / پاکستان / درویش شاعر کی وفات

درویش شاعر کی وفات

آہ! فقیر فیصل آبادی ۔۔۔پنجابی کے مایہ ناز درویش شاعر کی وفات

تحریر :
ڈاکٹر اظہار احمد گلزار

بزرگ پنجابی شاعر جناب فقیر فیصل آبادی انتقال کر گئے ہیں ۔(انا للہ وانا الیہ راجعون )
ان کے پنجابی کے چار شعری مجموعےمنظر عام پر آ چکے ہیں ۔وہ تیس سال بسلسلہ ملازمت حرمین شریفین سعودی عرب میں مقیم رہے ۔۔۔وہ فیصل آباد کے محلہ رضا آباد میں رہتے تھے لیکن چند سال پہلے چند مجبوریوں کی وجہ سے رحیم یار خان میں شفٹ ہو گئے تھے ۔۔وہ پنجابی زبان کے سچے عاشق تھے اور اپنے شہر سے والہانہ پیار کرتے تھے ۔اسی نسبت سے اپنے نام کے ساتھ انھوں نے فیصل آبادی کا لاحقہ لگائے رکھا ۔۔۔۔آج کل وہ رحیم یار خان میں مقیم تھے ۔۔۔وہ لائل پور پبلشرز و کمپوزنگ سنٹر کے ایگزیکٹیو انچارج’ شاہد فاروق کے والد گرامی ہیں۔۔۔۔
مرحوم بہت سادہ طبیعت کے منکسر المزاج ملنسار خلیق اور شفیق انسان تھے ۔۔سادگی اور انکساری ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی ۔۔۔۔۔
اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل اپنے اس درویش صفت انسان کی آنے والی منزلیں آسان فرمائے اور اسے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔۔سوگواران کو صبرجمیل سے نوازے ۔۔آمین

موت سے کس کو رستگاری ہے
آج وہ ، کل ہماری باری ہے

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے