Home / بین الاقوامی / تحفظ بنیاد اسلام بل

تحفظ بنیاد اسلام بل

ترتیب ؤ انتخاب
امداد اللہ طیب

تحفظ بنیاد اسلام بل سے تمام مسالک میں پیار و اتحاد مزید مضبوط ہو گا
چودھری پرویزالٰہی
تحفظ بنیاد اسلام بل کے تحت تمام کتب میں خاتم النبیین حضرت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لازمی لکھا جائے گا
تمام حضراتِ اہل بیت اطہار، تمام ازواج مطہرات (امہات المومنین) تمام صاحبزادیوں، صاحبزادوں، تمام نواسوں اور نواسیوں کیلئے علیہ السلام یا سلام اللہ علیھا یا رضی اللہ عنہ یا رضی اللہ عنہا لازمی لکھا جائے گا
جبکہ تمام خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کے ساتھ رضی اللہ عنہ اور صحابیات کیلئے رضی اللہ عنہا لکھا جائے گا
سپیکر پنجاب اسمبلی کا علامہ ساجد نقوی، مفتی منیب الرحمن، مفتی راغب نعیمی، پیر امین الحسنات شاہ، علامہ ریاض حسین نجفی ہیڈ شیعہ مدارس کونسل، علامہ ثاقب رضا مصطفائی، سید سبطین حیدر سبزواری، سید صفدر شاہ، سید تقلید رضا شاہ آف تلہ گنگ، علامہ گلفام ہاشمی سے فون پر تبادلہ خیال
لاہور(26جولائی2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل سے تمام مسالک کے درمیان پیار بڑھے گا اور اتحاد مزید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے مختلف مسالک کے ممتاز علماء کرام علامہ ساجد نقوی، مفتی منیب الرحمن، مفتی راغب نعیمی، پیر امین الحسنات شاہ، علامہ ریاض حسین نجفی ہیڈ شیعہ مدارس کونسل، علامہ ثاقب رضا مصطفائی، سید سبطین حیدر سبزواری، سید صفدر شاہ، سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ آف تلہ گنگ اور علامہ گلفام ہاشمی سے تحفظ بنیاد اسلام بل کے متعلق ٹیلیفوں پر مشاورت کی۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل کے تحت تمام کتب میں خاتم النبیین حضرت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لازم لکھا جائے گا، تمام حضراتِ اہل بیت اطہار، تمام ازواج مطہرات (امہات المومنین) تمام صاحبزادیوں، صاحبزادوں، تمام نواسوں اور نواسیوں کیلئے علیہ السلام یا سلام اللہ علیھا یا رضی اللہ عنہ یا رضی اللہ عنہا لازمی لکھا جائے گا جبکہ تمام خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کے ساتھ رضی اللہ عنہ اور صحابیات کیلئے رضی اللہ عنہا لکھا جائے گا، حضرات اہل بیت اطہار کے ناموس پر ہمارا سب کچھ قربان ہے، اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مجھ سمیت تمام اسمبلی نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلے متفقہ طور پر وہ کتب ضبط کرنے کا حکم دیا جس میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سمیت اہل بیت اطہار کی شان میں گستاخی کی گئی تھی، یہ ہمارے اہل بیت اطہار سے عشق کا عملی ثبوت ہے، ہم اہل بیت اطہار اور تمام صحابہ کے غلام ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ہمارے یا ہماری نسلوں کے ہوتے ہوئے خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، تمام خلفائے راشدین، امہات المومنین، اہل بیت اطہار اور اصحاب رسول رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی نہیں ہو سکتی۔#

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے