Home / کالم / ماں سے بڑا

ماں سے بڑا

*”ماں سے بڑا بھی بھلا کوئی عنوان ہوگا”*😭
ازقلم
عمیرحنفی
دن کا اکثر حصہ اسی سوچ و بچار میں گزرا کہ آخر کیا لکھا جائے! دماغ پر خیالات اتنے حاوی تھے کہ قلم میں سکت کرنے کی ہمت نہ تھی! ایک دم تو یوں محسوس ہوا کہ یہ دنیا جس میں زندہ ہوں جھوٹ ہے یا پھر ہم انسان ہیں یہ دروغ ہے! خلاف العقل بعید از فطرت واقعہ نجانے کیوں دماغ پر مسلط ہے! آج میرا دل ماں کے فضائل و مناقب یا اس کی بےادبی پر آنے والی وعیدیں سنانے کا نہیں! آج میں نوحہ کرنا چاہتا ہوں! چیخنا اور چلانا چاہتا ہوں! سچی بات ہے میرا رب گواہ ہے میری آنکھوں سے آنسو اس وقت بھی طاری تھی جب اس ویڈیو کو دیکھ رہا تھا اور اب بھی…. آنکھیں اپنا راستہ بنا کر بہہ رہی ہیں! یہ صرف میری کیفیت نہیں ہر سلیم العقل انسان ضرور اس کیفیت و اذیت میں مبتلا ہوگا! میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ میں اس وقت دنیا کی کونسی تھیوری پیش کرکے سمجھاؤں کہ ماں کا رتبہ کیا ہے

کائنات کی کس زبان و علم سے آپ کے علم میں اضافہ کروں کہ آج روئے زمین پر ایک ایسا سانحہ ہوا ہے جس کو دیکھنے کا تحمل آسمان کو نہ تھا زمین بھی پھٹنے کو تھی گر رب کا حکم ہوتا! جی ہاں! دل تھام کر سنیے! آج ایک شقی درندہ نما انسان نے والدہ کے منہ پر( سچی بات ہے یہ لکھتے ہوئے قلم بھی شرما رہا ہوگا) لیکن ہاں منہ پر جوتے مارے! فقط ایک لفظ “ماں” کو سمجھنے کے لیے کم از کم عقل کا سلیم ہونا لازم ہے بس آج کا یہی سبق ہے میں نہیں بتا پا رہا کسی مستند و معتبر اہل علم سے پوچھیے! ماں کے فضائل کیا ہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ اپنے بچپن سے لڑکپن اور جوانی کے نشیب و فراز پر غور کریں! تو لفظ “ماں” کا مفہوم سمجھ آجائے گا انشاءاللہ

**

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے