Home / پاکستان / ماں ہماری جنت

ماں ہماری جنت

ماں ہماری جنت اور ہم لادینی میں غرق ہیں !
تحریر
بابرالیاس
چیف ایڈیٹر قلمدان ( Qalamdan.net)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
‏انسان آئینے کو پسند نہیں کرتا کیونکہ اس میں اسے اپنا آپ دکھتا ہے اس لیے انسان دوسرے کے کردار کو جج کرکے انہیں اچھے و برے ہونے کے سرٹیفیکیٹ دیتا ہے
کم ظرف اپنی پہچان سے ڈرتا ہے!
‏ماں/باپ کے جانے کے بعد یہ حقیقت کھلتی ہے کہ زندگی میں والدین کی خدمت نہ کر سکنے سے بڑی کوئی حسرت نہیں ہوتی۔
‏دنیا کے جنگل میں بہت سارے راستے ہیں، پتھریلے، دشوار گزار اور مصائب سے بھرے ہوئے لیکن ایک راستہ ایسا بھی ہے جو صاف، سیدھا اور آسان ہے لیکن یہ راستہ وہ ہے جو صرف دین کی آنکھ سے نظر آتا ہے۔
‏دل تو وہی جو اللہ کی یاد سے معمور رہا، روح تو وہی جو اللہ کے ذکر میں سرشار رہی، زبان تو وہی جو اللہ کے شکر سے پربہار رہی اور جان تو وہی جو اللہ کی خاطر زندہ رہی اور اللہ کی خاطر مر گئی۔
‏اپنی ذات سے محبت اور عزت کی معراج یہ ہے کہ آخرت میں خود کو جہنم کی آگ اور دنیا میں خود کو اللہ کی نظر میں گرنے سے بچایا جائے۔
مگر افسوس کہ ہمارا معاشرہ مکمل بیمار ہو چکا ہے. دین سے دور اپنی ذات, رنگ, نسل, قبیلے, سیاسی وابستگی, مذہبی وابستگی, امیر ؤ غریب کے سمندر میں غرق ہو چکا ہے.
راولپنڈی میں گزشتہ دن سنگدل بیٹے نے اپنی بیوی کے کہنے پر ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ایک لڑکی کی صرف 3 یا 4 سالہ محبت نے ماں جیسی جنت کی 35 یا 36 سالہ محبت بھلا دی , جلا دی اور حیوان بن گیا…
وہ انسانی روپ میں حیوان یہ بھول گیا کہ جن ہاتھوں سے وہ اپنی ماں پر ظلم و زیادتی کر رہا ہے ۔نو ماہ تک مشقت والی زندگی بسر کی اور اسکو پیدا کیا, انہی ہاتھوں نے پکڑ کر اسےچلنا سکھایا تھا؟
اور اے انسانی حیوان تجھے/ گرمی سردی/ دھوپ چھاؤں / صبح شام/ دن رات/ ہروقت ممتا کا پیار دیتے سینے سے لگائے رکھا اور آ ج دین اسلام کی تعلیم سے دور بیوی کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنی رحمت, اپنی جنت, اپنی ماں کو تشدد کا نشانہ بناتے , اسے دھکے دیتے ہوئے کہتا ہے گھر سے باہر نکل جا؟
دنیا عارضی ہے یہاں ہر چیز کا نعم البدل ہے مگر ماں کا نعم البدل نہیں ہے۔ہر محبت میں ملاوٹ ہے ,ہر رشتہ مطلب کا ہے, مگر ماں کی محبت میں ملاوٹ نہیں, اس کے رشتے میں مطلب نہیں ہے…
(جن کی اب مائیں نہیں ان سے انکی قدر پوچھو)
یہ بدبخت ظالم انسان جس نے بیوی کو خوش کرنے کے لیے اپنی ماں پر ہاتھ اٹھاکر اس کو تو خوش کر دیا لیکن اپنی
آخرت برباد کر ڈالی…

دوسری طرف ماں پر بیٹے کے تشدد کا معاملہ میں
ایس پی رائے مظہر صاحب نے انسانیت اور بیٹے بننے کی مثال قائم کر دی,
اپنے بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا شکار ماں کو ایس پی راولپنڈی رائے مظہر صاحب نے اپنی ماں کا درجہ دیتے ہوئے اسکے قدموں میں جا بیٹھنا اپنا مقدر جانا, اور کہا کہ
ماں جی آ پکے قدموں تلے میری جنت ہے ,
ایک بیٹے نے دوزخ حاصل کی لیکن مجھے جنت میں بیٹھائیں۔میرا سلام ہے ایس پی رائے مظہر صاحب آ پکو اور آپکی ماں کو جس کے آ پ لخت جگر ہو….اللہ کریم سلامت فرماۓ…
انسان خطاکار ہو، گناہگار ہو، پریشان ہو، بےعمل ہو لیکن کبھی اپنے خالق کا در نہ چھوڑے۔
جو قطار میں آخری نمبر پہ کھڑا ہو, اسے بھی کچھ نہ کچھ مل ہی جاتا ہے۔ لیکن جو قطار چھوڑ کے، منہ پھیر کے چل دے۔۔۔۔ اس کے لیے کوئی امید باقی نہیں..
‏‎اللہ کو کھونے کا خوف رکھیں لوگوں کو کھونے کا نہی۔ سب خُد ہی سہی ہوتا رہے گا۔ اللہ سب آسان کر دے گا۔ حقوق اللہ اور حقوقُ العباد دونوں کو احکامِ اِلہی اور حضرت محمد صل الله علیه و سلم کی سُنت کے مطابق ادا کرئیں۔
‏لوگوں کو کھونے کا خوف دل میں نہ پالیں.اس وقت سے ڈریں جب اپنے ارد گرد کے لوگوں کو خوش کرتے کرتے آپ اپنے آپ کو کہیں گم کر دیں.
‏‎اللہ کو کھونے کا خوف رکھیں لوگوں کو کھونے کا نہی۔ سب خُد ہی سہی ہوتا رہے گا۔ اللہ سب آسان کر دے گا۔ حقوق اللہ اور حقوقُ العباد دونوں کو احکامِ اِلہی اور حضرت محمد صل الله علیه و سلم کی سُنت کے مطابق ادا کرئیں۔

‏خالق کے بعد جس نے ___مکمل کیا مجھے…

اھل جہاں سنو!! وه میری ماں کی ذات ھے_!!!

ایسی پراپرٹیز گھر جو انسان کو جانور بنا دے ماں پر ہاتھ اٹھانے کی طرف لے جائے کسی جہنم سے کم نہیں… آج اگر اس شخص کو عبرت کا نشانہ نا بنایا گیا تو کل کو یہ بھیانک کیس مزید ہوں گے… اس ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہو گئ……

‏جو اللّٰهﷻ سے محبت کرتا ہے
اللّٰهﷻ انھیں دین دیتا ہے🌼

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے