Home / پاکستان / پاکستان کی قدر کریں

پاکستان کی قدر کریں

*”پاکستان کی قدر کریں اور پاکستان کے لیے کُچھ کریں”*
تحریر
*حافظ عمیرحنفی*

میں اس بات سے قطعی انکار نہیں کرتا کہ میرے ملک میں کرپشن کے چہار سو ڈیرے ہیں میں یہ بھی تسلیم کرتا ہوں یہاں ظلم نگری قائم ہے مجھے ادراک ہے کہ یہاں غریب کئی شب روٹی کے ایک نوالے کو ترستا ہے میں جانتا ہوں جاگیر دار نے شریف آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے میں اس بات کو بھی سمجھ سکتا ہوں یہاں انصاف معدوم ہوچکا ہے
مجھے علم ہے یہاں “سیاسی دسترخوان پر سب ایک ہیں” عوامی مفاد کے لیے موت پڑجاتی ہے میں یہاں ہونے والے سب مظالم و جرائم اور جبر و تشدد کو تسلیم کرتا ہوں!

لیکن کیا آپ اور مجھے اس ملک میں آزادی نہیں ہے؟ کیا آپ اور میں قرآن و اسلام اور شریعت محمدیہ پر عمل پیرا ہونے کے لیے آزاد نہیں ہیں؟ کیا آپ اور میں فطری تقاضوں کو آزادی کے ساتھ ادا نہیں کررہے؟ کیا ہمارا وہی حشر ہے جو ظالم فلسطین میں کررہے ہیں یا ہم اس حالت کا شکار ہیں جو عراقی بچوں پر گزرتی ہے؟ کیا ہمیں رات سوتے وقت اپنے اہل کی عزتوں کے محفوظ ہونے کے لیے جاگنا پڑتا ہے؟ کیا ہمیں بشری امور کو ادا کرنے کےلیے اجازت نامہ لینے پڑتے ہیں؟ منفی چیزوں پر تنقید ضرور کریں! اور بلا جھجک کریں آپ کا اور میرا احتجاج ممکن ہے بہتری لائے! لیکن کبھی اس آزادی کی قدر کا شکرانہ بھی ادا کیا…. ؟ کبھی حکمرانوں سے قطع نظر خود کچھ کرنے کا سوچا؟ آپ خود اپنی تعلیم مضبوط کرکے اس ملک کو مضبوط کرسکتے ہیں جتنا وقت آپ تنقید میں لگاتے ہیں اتنے وقت کا کام آپ کو کئی درجے آگے بڑھا سکتا ہے! آپ کا مطالعہ ایک نئی سوچ دے سکتا ہے! آپ کی تعلیم پاکستان کی معیشت اور ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے! باہر ممالک رخ کرنے کی بجائے اسی قوم کا کچھ سوچیں! چند پھونکوں سے چراغ نہیں جلتے سبھی کو سوچنا اسی ملک کی قدر کریں! اور اسی کےلیے سب کچھ کریں!

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے