Home / اردو ادب / الٰہی رحمت کی التجا ہے!!

الٰہی رحمت کی التجا ہے!!

مناجات
محمد آصف قادری
🌺🌺🌺🌺🌺🌺
بہت پریشان ہے یہ امت الٰہی رحمت کی التجا ہے،
پڑی ہے مشکل میں ساری خلقت الٰہی رحمت کی التجا ہے

کوئی گرفتارِ غم ہوا ہے کوئی شکارِ ستم ہوا ہے،
ہو دُور اِن سے ہر ایک آفت الٰہی رحمت کی التجا ہے

معاش کی فکر ہے کسی کو، کوئی وباؤں سے لڑ رہا ہے،
ہر اک بشر کی بدل دے قسمت الٰہی رحمت کی التجا ہے

کسی کو کوئی ستا رہا ہے دلوں کو کوئی دُکھا رہا ہے،
الٰہی سب کو ملے ہدایت الٰہی رحمت کی التجا ہے

اٹھے ہیں ہاتھ اور جھکا ہوا سر، بڑی ندامت ہے اور زباں پر،
الٰہی رحمت الٰہی رحمت الٰہی رحمت کی التجا ہے

فضا ہو امن و اماں کی قائم، ہو دَور خوشیوں کا مولا دائم،
ملے سکون اور پائیں راحت الٰہی رحمت کی التجا ہے

ہے خاطی آصف کے دل کی حسرت، ترا کرم ہو تری عنایت،
نبی کا صدقہ عطا ہو جنت الٰہی رحمت کی التجا ہے

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے