Home / کالم / تفہیم مغرب فورم*

تفہیم مغرب فورم*

📖 *اکبر الہ آبادی مرحوم*
✒️ *شاہ نواز فاروقی*
ـــــــــــــ

اکبر الٰہ آبادی کا تخلیقی جوہر اقبال کی سطح کا ہے، اقبال خود اس حقیقت سے آگاہ تھے چنانچہ انہوں نے اکبر کے انتقال پر ان کے فرزند کے نام جو خط ارسال کیا اس میں لکھا کہ آپ کے والد اتنے بڑے شاعر تھے کہ پورے ایشیا میں ان کی کوئی دوسری مثال موجود نہیں، لیکن ایشیا کیا دوسرے براعظموں میں بھی کوئی ایسا ثانی موجود نہیں جس کی شاعری کا خمیر دو تہذیبوں کے پیکار اور تصادم سے اُٹھا ہو، اکبر کی عظمت کا ایک زاویہ یہ ہے کہ
◼️برصغیر کی ملت اسلامیہ نے جو جنگ میدان کار زار میں ہار دی تھی اکبر مرحوم نے وہ جنگ اپنی شاعری میں جیت کر دکھا دی ہے
◼️ انہوں نے اسلام اور جدید مغرب کی الٰہیات کا موازنہ کیا ہے اور اسلامی الٰہیات کی فوقیت ثابت کی ہے
◼️انہوں نے اسلام اور مغرب کے تصورِ علم کا موازنہ کیا ہے اور اسلام کے تصور علم کی برتری ثابت کی ہے
◼️انہوں نے اسلامی تہذیب اور مغربی تہذیب کے مظاہر کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کیا ہے اور اسلام کے مظاہر کے ترانے گا کر دکھائے ہیں۔
لیکن چوں کہ اکبر کی شاعری ظریفانہ ہے اس لئے عام لوگ اسے ہنسنے ہنسانے کی چیز سمجھتے ہیں لیکن اکبر کی شاعری اقبال کی شاعری سے کم سنجیدہ نہیں
ـــــــــــ
*تفہیم مغرب فورم* سے مستفید ہونے کےلئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے!
https://chat.whatsapp.com/K9K0fNFHevH64vKbmNdK0p

https://chat.whatsapp.com/Dxr4XY4Cco5AxVULPVYr0T

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے