Home / کالم / انمول اور بے مثال

انمول اور بے مثال

‏ازقلم
بابرالیاس
ایڈمن قلمدان ڈاٹ نیٹ ویب
Qalamdan.net
جو خود کو گراتا نہیں وہ بلندیاں نہیں پا سکتا، جو خود کو عاجز نہیں رکھتا وہ طاقتور نہیں ہو سکتا، جو خود کو جاہل نہیں سمجھتا وہ عالم نہیں بن سکتا، جو خود کو کمتر نہیں گردانتا وہ برتری نہیں سہار سکتا اور جو خود کو غلط نہیں مان سکتا وہ کبھی حق نہیں پہچان سکتا۔
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
‏نیکیاں تو راہوں میں بکھری پڑی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آپ کی نظر آسمان پر ہوتی ہے اور آپ رستے میں پڑی کسی اینٹ، کوئی کیلے کا چھلکا، کوئی گڑھا اور کسی محتاج کو نہیں دیکھتے بلکہ ان نیکیوں پر پاؤں رکھ کر گزر جاتے ہیں لیکن ذرا سا جھک جانے سے آپ کا نامہ اعمال بہت بلند ہو سکتا ہے۔
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺💐
‏دعا وہ تار ہے جو آپکی سانس اور اللہ کے در سے بندھی ہے جس کی مضبوطی کا انحصار آپ کے بار بار دعا مانگنے، ہر بات پر دعا مانگنے، ہر کام پر دعا مانگنے، ہر حال میں دعا مانگنے، ہر گھڑی دعا مانگنے، ہر چھوٹی بڑی مشکل میں دعا مانگنے اور اللہ کے سوا کسی بھی اور سے کچھ نہ مانگنے پر ہے۔
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
‏امام ابن الجوزی رحمه الله فرماتےہیں

میں نےخلقِ خدا کی اکثریت کو دیکھا کہ انہیں زندگی کا معنی ہی نہیں معلوم ! کوئی امیر کبیر شخص، کمانے کی فکر سے آزاد،سارا دن سرِ بازار بیٹھ کر وقت ٹپائی کرتاہے، لوگوں کو دیکھتا رہتا ہے،آفات و منکرات سے بے پروا۔ کسی نےشطرنج کو حرزِ جاں بنارکھا ہے۔
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
‏چھوٹی چھوٹی نیکیاں مصائب کے پہاڑوں میں رستے بنا دیتی ہیں لہذا کبھی بھی کسی بھی بھلائی کے کام کو کمتر اور بے فائدہ مت سمجھیں۔
🌺🌺🌺🌺🌺🌺

‏ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ نماز فجر کے بعد سورج کے بلند ہونے تک اور نماز عصر کے بعد سورج کے غروب ہو جانے تک کوئی نماز (پڑھنا درست) نہیں ۔‘‘ متفق علیہ ۔
Al. Mishakat 1042
🌺🌺🌺🌺🌺🌺
‏ہم نے یہ امانت آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں پر پیش کی، تو اُنہوں نے اُس کے اُٹھانے سے انکار کیا، اور اُس سے ڈر گئے، اور اِنسان نے اُس کا بوجھ اُٹھالیا۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ظالم، بڑا نادان ہے۔
سورۃ الاحزاب آیت نمبر 72
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
‏اکثر ہم اسطرح پڑھتے اور سنتے ہیں کہ آقاﷺ اُمی تھے اور لکھ پڑھ نہیں سکتے تھے لیکن شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی دامت برکاتہم جب اس حوالے سے بیان کرتے ہیں تو فرماتے ہیں “رسول اللہﷺلکھتے پڑھتے نہیں تھے” کہنے کا انداز، سلیقہ اور نبیﷺاقدس کا ادب و احترام ملاحظہ ہو، سبحان اللہ

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے