Home / کالم / خوش رھنے کے چند اصول*

خوش رھنے کے چند اصول*

انتخاب
صائمہ مختار چن صادق آباد
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
آپ کے آس پاس کے حالات پر آپ کا اختیار صرف 10 فیصد ہوتا ہے لیکن خوش رہنے کا 90 فیصد اختیارآپ کے اپنے پاس ہے۔
خوش رہنا ایک آرٹ ہے۔ اس آرٹ کو چند ٹپس کے ذریعے اپنی زندگی میں شامل کیا جا سکتا ھے
ضروری نہیں سب آپ کے کام کی ہوں مگر ٹرائی ضرور کیجئے کوئی ایک ضرور کام کرے گی انشاء اللہ

1) دن میں ایک بار اپنی دستیاب نعمتیں شمار کر کے لکھ لیں۔

2) رات میں چھ سے آٹھ گھنٹے بھرپور نیند لیں اور دوپہر میں بیس سے تیس منٹ آرام ضروری ہے۔

3) ہفتے میں کم از کم تین بار گھر کے سب افراد کے ساتھ
بیٹھ کر کھانا کھائیں۔

4) گھر کے اندر کچن گارڈن بنائیں دن کا کچھ وقت پودوں کے ساتھ گزاریں۔

5) پانچ سے سات منٹ ہلکی ورزش کیجیئے۔

6) دن میں کسی نہ کسی کی مدد ضرور کریں۔

7) ذرا سی اداسی آنے پر وضو کر لیں۔

8) اپنی پسند کی خوشبو لگائیں۔

9) پانی زیادہ پئیں کم از کم تین لیٹر جب اداس ہوں تو دو گلاس پئیں۔

10) ” نو کمپلین ڈے ” بنائیں۔ آج کسی سے کوئی شکایت نہیں پھر دن بڑھاتے جائیں۔ نو کمپلین ویک۔ نو کمپلین منتھ ۔

11) گھر میں دفتر میں جدت ترازی کی مہم چلائیں، ہر روز ماحول میں کچھ تبدیلی کی کوشش کریں، گھر میں موجود سامان کی ترتیب بدلتے رہا کریں۔

12) خاندان، دوست احباب، رشتہ داروں کو فون کریں ان کے دکھ درد میں حوصلہ دیں اور خوشیوں پر کھل کر مبارکباد پیش کریں۔

13) مہینے میں دو بار دعوت کریں۔ کبھی رشتے داروں کو، کبھی دوست احباب کو کبھی اپنے بچوں کے دوستوں کو دعوت پر بلائیں۔

14) *لوگ کیا کہیں گے!*
یہ سوچنا چھوڑ دیں۔

15) اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار دن یاد کیجئے اور ایسا زندگی بھر ہر روز کیا کیجیئے، چھوٹی سی چھوٹی خوشی کو یاد کریں۔ یہ یادیں آپ کو سارا دن خوش رکھیں گی۔

16) صدقہ دیں اور سب سے آسان صدقہ مسکراہٹ ہے۔ ہلکی سی ایک مسکراہٹ تیز دھوپ میں بادل کے ٹکڑے کی طرح دل کو ترو تازہ کردیتی ہے۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔

17) اور پانچوں نمازیں وقت پر ادا کریں۔

*(شروع کے مسائل کی لئے دماغی مشورے ضرور کام کرتے ہیں مگر بیماری حد سے زیادہ بڑھ چکی ہو تو اسے مکمل علاج کی ضرورت ہوتی ھے۔)*

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے