Home / اسلام / حضرت ابراہیم کے امتحان

حضرت ابراہیم کے امتحان

درس نمبر 94
حضرت ابراہیم کے امتحان
مدرس:
محمد عثمان شجاع آبادی

بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَاِذِ ابْتَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ رَبُّہ بِکَلِمَاتٍ فَاَتَمَّہُنَّ قَالَ اِنِّیْ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًا قَالَ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ قَالَ لَا یَنَالُ عَہْدِی الظَّالِمِیْنَ (124)
ترجمہ:
اور جب ابراھیم کو اس کے رب نے کئی باتوں میں آزمایا تو اس نے انہیں پورا کر دیا، فرمایا بے شک میں تمہیں سب لوگوں کا پیشوا بنادوں گا، کہا اور میری اولاد میں سے بھی، فرمایا میرا عہد ظالموں کو نہیں پہنچے گا (البتہ میرا وعدہ ظالموں کے لیے نہیں ہوگا)۔
ربط:
بنی اسرائیل کے تذکرے کے بعد اب ان کے جد الانبیاء سیدنا ابراہیم ؑ کا تذکرہ شروع ہورہاہے۔
اس آیت مبارکہ میں یہ بیان کیا جارہاہے کہ حضرت ابراہیم ؑ کو ان کے رب نے آزمایا،اللہ نے حضرت ابراہیم ؑکا امتحان لیا۔اوروہ اس امتحان میں کامیاب ہوگئے،کامیابی کے بعد انہیں انعامات سے نوازا گیا۔جب سے حق ان پر منکشف ہواتب سے لے کر زندگی کی آخری سانس تک ان کی حیات قربانی ہی قربانی کا نام ہے،ایک انسان دنیا میں جتنی چیزوں سے محبت کرتا ہے ان میں سے کوئی بھی چیز ایسی نہ جسے حضرت ابراہیمؑ نے اللہ راہ میں قربان نہ کیا ہو۔
اللہ تعالیٰ نے ان تمام آزمائشوں کو جن سے حضرت ابراہیم ؑ کو گزارا گیا کلمات کہا ہے۔ویسے حضرت ابراہیمؑ کی پوری زندگی قربانی ہی کا نام ہے لیکن چار امتحان بہت مشہور ہیں
حضرت ابراہیمؑ کا پہلا امتحان یہ لیا گیا کہ آپ ؑ کاپورا خاندان بت پرست تھا بت پرستی کے ساتھ ساتھ بت فروشی ان کا کاروبار تھانبوت ملنے کے بعد تبلیغ اور قوم کو دین حنیف کی طرف دعوت دینے کابارگراں آپ پر ڈالا گیا تو آپ نے پیغمبیرانہ جرأت و ہمت کے ساتھ بے خوف و خطر قوم کو دین حنیف کی دعوت دی تو پوری قوم آپ کی جانی دشمن بن گئی اور آپ کو آگ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا توحضرت ابراہیم ؑ نے پھر دعوت حق کو نہیں چھوڑا چنانچہ آپؑ کو آگ میں ڈال دیا گیا،اللہ تعالیٰ نے آپ کو امتحان میں کامیاب پاکر آگ کو ٹھنڈا ہوجانے کا حکم دیا۔
حضرت ابراہیم ؑ کی سیرت سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ حق کے ساتھ کھڑے ہونے پر جتنی بھی تکلیفیں آئیں ان کا سامنا کرنا چاہیے تو اللہ بھی مدد فرماتے ہیں۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے