Home / اسلام / حضرت ابراہیم ؑ کی سیرت*

حضرت ابراہیم ؑ کی سیرت*

*درس قرآن نمبر 93*

*مدرس:
محمد عثمان شجاع آبادی*

وَاِذِ ابْتَلٰٓی اِبْرَاہِیْمَ رَبُّہ بِکَلِمَاتٍ فَاَتَمَّہُنَّ قَالَ اِنِّیْ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًا قَالَ وَمِنْ ذُرِّیَّتِیْ قَالَ لَا یَنَالُ عَہْدِی الظَّالِمِیْنَ (124)
*ترجمہ* :
اور جب ابراھیم کو اس کے رب نے کئی باتوں میں آزمایا تو اس نے انہیں پورا کر دیا، فرمایا بے شک میں تمہیں سب لوگوں کا پیشوا بنادوں گا، کہا اور میری اولاد میں سے بھی، فرمایا میرا عہد ظالموں کو نہیں پہنچے گا (البتہ میرا وعدہ ظالموں کے لیے نہیں ہوگا)۔

*ربط:*

بنی اسرائیل کے تذکرے کے بعد اب ان کے جد امجد سیدنا ابراہیم ؑ کا تذکرہ شروع ہورہاہے۔

*تفسیر:*

اس آیت مبارکہ کی تفسیر سے پہلے چند باتیں جان لیں تاکہ ان آیات کا مقصد واضح ہوسکے۔
۱۔اب سلسلہ کلام بنی اسرائیل سے مڑ کر حضرت ابراہیمؑ کی طرف ہوگیا ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ اب امامت بنی اسرائیل سے لے کر حضرت ابراہیم ؑ کے خاندان کی دوسری شاخ حضرتب اسماعیلؑ کی اولاد کو دی جارہی ہے،اسی طرح نبوت بھی اب بنی اسحاق سے لے کر بنی اسماعیل کو دی جارہی ہے،اور یہ سب حضرت ابراہیم ؑ کی دعا کا نتیجہ ہے۔
۲۔حضرت ابراہیمؑ کی سیرت کو بیان کیا گیا کہ ان کا اس دنیا میں آنے کا مقصدہی اللہ کی اطاعت کی طرف بلانا ہے اوراللہ کی طرف سے آئی ہوئی ہدایت کو لوگوں تک پہچانا تھا تاکہ وہ اپنا انفرادی اور اجتماعی نظام درست کرسکیں۔
۳۔حضرت ابراہیم ؑ کی سیرت کو بیان کرنے کامقصد یہ بتانا ہے کہ جتنی قومیں اس بات کی دعوے دار ہیں کہ ہم حضرت ابراہیم ؑ کے طریقے پر عمل کرنے والے ہیں یہ سب جھوٹ بولتے ہیں،ان کے اعمال ونظریات کا حضرت ابراہیم ؑ کی سیرت سے کوئی تعلق نہیں۔
۴۔ جب امامت کی تبدیلی کا اعلان کرنا تھا تو اس کے ساتھ تحویل قبلہ بھی ضروری تھا،اس لیے کہ اب تک امامت بنی اسرائیل کے پاس تھی اس وجہ سے قبلہ بیت المقدس تھا،اب جب امامت بنی اسماعیل کو دی جارہی ہے تو ضروری تھا کہ اب قبلہ بیت اللہ کو بنایا جائے اس لیے اس رسول اور اس کی دعوت کا ظہور اسی مرکز سے ہوا تو ضروری تھا کہ اسی مرکز کو بیت اللہ بنایا جائے۔
کل ان شاء اللہ ان آیات مبارکہ کی تفسیر پڑھیں گے۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے