Home / اردو ادب / کبیرادب پوری صاحب کی ایک بہت پیاری

کبیرادب پوری صاحب کی ایک بہت پیاری

*کبیرادب پوری صاحب کی ایک بہت پیاری بات! ساتھ بندہ کی وضاحت*
تحریر
عمیرحنفی
📕📕📕📕
چند دن قبل ایک دعوت میں” مشہور پنجابی شعر و ادبی ذوق کے مالک جناب” کبیرادب پوری صاحب” فرمانے لگے ایک اصول ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے” جو شخص جس موضوع پر دسترس یا مطالعہ رکھتا ہے فقط اسی کو حق ہے کہ اس پر بحث و تنقید کرے علاوہ ازیں جو شخص گفتگو کرے گا وہ محض خلاف ِ عقل اور لغو ہی کہے گا”……………

بالکل ایسا ہی ہے ایک شخص بیٹھا گھنٹوں سیاسی لیڈروں کو گالیاں دیتا ہے کہ انہوں نے معیشت کو تباہ کر دیا فلاں فلاں! وغیرہ پوچھا جائے کہ قومی اسمبلی میں کتنے ارکان ہوتے ہیں؟ سینیٹر کسے کہتے ہیں؟ جواب” لا ادری” ہو تو اس کو حق نہیں ہے کہ وہ سیاسی مسئلہ پر بحث کرے! ایسے ہی ایک نوجوان بیسیوں گھنٹے مذہب، علماء، علم اور فقہ کے چند مسائل پر اعتراض کرتا ہے مسائل کو بے بنیاد احادیث کو ضعیف کہتا ہے جب اسے کہا جائے ” اصول ِ فقہ، اصول ِ حدیث کون سے فنون ہیں؟ یہ احادیث یا مسائل میں کتنے معاون ہوتے ہیں چلیں! آٹھ سالہ درس نظامی میں پڑھائے جانے والے علوم کی اقسام و تعریفات ہی بتا دو تو وہ بغلیں جھانکنے لگے! تو ایسے شخص کے لیے خاموشی بہتر ہے سب سے بڑھ کر مسئلہ اس کےلیے ہوگا جو ایسے شخص سے بحث شروع کرچکا ہے کیونکہ وہ “ایک ناقابل ِ فہم شخص کو سمجھا رہا ہے” جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا……

**

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے