Home / کالم / جانے والوں کی فغاں سنو!*

جانے والوں کی فغاں سنو!*

*تحریر
عمیرحنفی
🌺🌺🌺💐
چند دن سے خاص انقباض کی کیفیت ہے کئی موضوعات پر لکھنے کی کوشش کی ہے لیکن ناکام رہا کل رات بھی اسی موضوع پر قلم گھمانا شروع کیا لیکن ہمت جواب دے گئی!

تو ہاں سنیے! آج جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے رئیس شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر مفتی محمد نعیم رحمہ اللہ بھی سپرد خاک کردیے گئے! ڈاکٹر علامہ خالد محمود صاحب رحمہ کے بعد کئی جنازے اٹھاتے اٹھاتے خواجہ عزیز احمد بہلوی رح بھی داغ ِ مفارقت دے گئے! ماضی قریب میں تقریباً 70 بڑے بڑے جبال العلم، ماہر فنون اس دنیا سے پردہ فرما گئے!
قیامت کی نشانیوں میں ایک یہ بھی بیان کی گئی ہے ” اہل علم اٹھتے چلے جائیں گے” درد ہر کوئی محسوس نہیں کرسکتا جب کوئی اپنا دنیا سے جاتا ہے تب احساس ہوتا ہے کہ ہم کس قدر عظیم سائے سے محروم ہوگئے ہیں ایسے تو دنیا میں ہزاروں لوگ مرتے ہیں مگر جب کوئی اپنے خاندان سے جاتا ہے پھر دماغ میں سوال اٹھتے ہیں کہ ” لوگ دوکانیں کیوں کھول کر بیٹھے ہیں، ان کو ہمارے مرنے والے کی فکر کیوں نہیں ہے؟ یہ ہمارے سوگ میں شریک کیوں نہیں ہوتے! درحقیقت وہ اس درد سے نا آشنا ہوتا ہے وہ نہیں جانتے لیکن جب ان کا اپنا پیارا کوئی دنیا سے جاتا ہے تب ان کی بھی یہی کیفیت ہوتی ہے چونکہ یہ اہل علم یہ علماء ہمارا خاندان ہیں ہمارے والدین ہیں ہمارا گھر ہیں ان کے جانے پر دل کی ویسی ہی کیفیت ہے کہ اپنا کوئی چلا گیا ہو، الفاظ کے ڈھیر لگائے بغیر مختصراً یہ کہ بس ایک پیغام دیا جا رہا ہے کہ “ان رہ جانے والوں کی قدر کرو” ان کے سائے سے فائدہ اٹھاؤ! امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ ” ہمارے جنازے ہمارے حق پر ہونے کی دلیل ہوا کرتے ہیں…..اور ہم یہ ثابت بھی نہیں کرنا چاہ رہے کہ ہم حق پر ہیں بس ہمارے جنازوں سے اندازہ کرلیں آپ سے ایک ہی عرض ہے ایک سبق ہے کہ رہ جانے والوں کی قدر کیجیے!

**

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے