Home / پاکستان / بچپن کی ایک اور یاد ختم پوئی

بچپن کی ایک اور یاد ختم پوئی

تحریر
سجاد حسین

۔ طارق عزیز بس ایک ہی تھے ۔ “دیکھتی آنکھوں ، سنتے کانوں آپکو طارق عزیز کا سلام” سے لیکر اختتام پر انکا “پاکستان زندہ باد” بس ایک ہی تھا ۔ وہ اینکر نہیں کمپیئر تھے ۔ مجھے یاد ہے شام میں جب پی ٹی وی پر نیلام گھر لگتا تھا ، محلے کے اکثر گھروں سے طارق عزیز کی آواز آ رہی ہوتی تھی ۔ کتنے ہی لفظوں کا تلفظ طارق عزیز کو سُنکر درست کیا ہے ۔ وہ نیلام گھر میں انعامات بھی دیتے تھے، لیکن اس میں ہٗلڑ بازی نہیں تھی ۔ وہ نعتیں بھی پڑھواتے تھے ، لیکن وہ ناصبی مولویوں کا نہیں قاری وحید ظفر قاسمی ، فصیح الدین سہروردی کا دور تھا ۔ وہ کوئز و سوالات بھی کرتے تھے لیکن ان میں کوئی عامیانہ پن نہیں تھا ۔ وہ “واٹر کُولر” بھی دیتے تھے لیکن اس میں چھینا جھپٹی نہیں ، گریس ہوتی تھی ۔ طارق عزیز ، ایک عہد ساز شخصیت تھے ، آج یہ عہد تمام ہوا ۔ آج بچپن کی یہ یاد بھی ختم ہوئی ۔

طارق عزیز خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔ دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپکو طارق عزیز کا آخری سلام 💔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے