Home / بین الاقوامی / فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ “البیک”

فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ “البیک”

انتخاب
محمد عرفان
قصور

آپ میں سے جو سعودی عرب گئے ہیں وہ مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ “البیک” کے بارے میں یقین‏اً جانتے ہوں گے کہ اس کو عوام کی کس قدر مقبولیت حاصل ہے؟
اس فاسٹ فوڈ چین پر لوگوں کا بے پناہ رش کیوں ہے؟
عوام گھنٹوں لائنوں میں لگ کر ، اس قدر تکلیف اٹھا کر اسی کا ہی کھانا کیوں پسند کرتی ہے؟
سنا ہے کہ صرف ایک پارسل لینے کے لئے کم از کم دو گھنٹوں سے زائد کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ لیکن لوگ ہیں کہ اس پر چیونٹیوں کی طرح چھائے رہتے ہیں۔
آخر کیوں؟
کیا اس کے چکن کا ذائقہ سب سے جدا ہے؟
کیا ان کے ہاں ماحول بہت خوبصورت ہے؟
کیا اس پائے کا سعودیہ میں کوئی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ نہیں ہے؟
کیا ان کے ہاں استعمال کئے گئے مصالحہ جات نایاب قسم کے ہیں؟
آخر کیا وجہ ہے؟

یہ وجہ چند ماہ پہلے سامنے آئی۔
ہوا کچھ یوں کہ “البیک” کے مالک نے جب یہ کام شروع کیا تھا تو اس نے خود سے عہد کیا تھا۔ وہ ہر پیکٹ یعنی ہر ڈیل کے ساتھ ایک ریال صدقہ کیا کرے گا۔ چنانچہ اس نے ساری زندگی اسی پر عمل کیا۔ دن بھر میں جتنے پیکٹ فروخت ہوتے وہ اسی حساب سے ریال کسی خیراتی تنظیم یا فقراء و مساکین کو روزانہ تقسیم کر کے سوتا۔
نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ بڑے بڑے خیراتی ادارے “البیک” کی اس خیرات پر چلنے لگے اور کسی کو ان کی بھنک بھی نہ ہوئی۔
چند ماہ پہلے ہی جب “البیک” کے مالک کا انتقال ہوا تو ان خیراتی اداروں کو فکر لاحق ہوئی کہ اب کیا ہو گا۔ پتا نہیں مرحوم کے بیٹے یہ صدقہ جاری رکھیں گے یا نہیں؟

جب مرحوم کے بیٹوں کو اپنے والد کے اس کارخیر کا پتا چلا تو انہوں نے آپس میں فیصلہ کیا کہ آج سے ہر پیکٹ پر ایک ریال نہیں بلکہ دو ریال صدقہ کریں گے۔

بے شک ایسا کیوں نہ ہو۔ اللہ رب العزت سورہ البقرہ میں فرما رہے ہیں:
“جو لوگ خرچ کرتے ہیں اپنے مال اللہ کی راہ میں رات کو اور دن کو چھپا کر اور ظاہر میں تو ان کے لئے ہے ثواب ان کا اپنے رب کے پاس اور نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔”

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے