Home / اردو ادب / میرے الفاظ

میرے الفاظ

تحریر
بابرالیاس
چیف ایڈیٹر
قلمدان ڈاٹ نیٹ
📕📕📕📕📕📕
‏جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دوسرے رکھوالے بنا رکھے ہیں، ان کی مثال مکڑی کی سی ہے، جس نے کوئی گھر بنا لیا ہو، اور کھلی بات ہے کہ تمام گھروں میں سب سے کمزور گھر مکڑی کا ہوتا ہے۔ کاش کہ یہ لوگ جانتے۔
سورہ العنکبوت آیت نمبر 41
📕📕📕📕📕📕📕
‏انسان کی سوچ وقت وقت پہ بدلتی ہے
اگر چائے میں مکھی گر جائے تو چائے پھینک دیتا ہے
اور گھی میں گر جائے تو مکھی نکال پھینکتا ہے
🌺🌺🌺🌺🌺🌺

فرصت کے دنوں کو ضاٸع مت کریں بلکہ دین کی سمجھ بوجھ میں خرچ کیجیۓ۔
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
خوبصورت زندگی کی تعمیر نیک دعاؤں پر ہوتی ہے
🌺🌺🌺🌺🌺🌺
‏کیا آپ جانتے ہیں کہ شیطان آپ کو “اُداس” اور غمگین کرکے تکلیف دیتا ہے؟ جی یہ بات ہمیں قرآن کریم نے بتائی ہے!!! قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿اِنَّمَا النَّجوَی مِنَ الشَّیطَانِ لِیَحزُنَ الَّذِینَ آمَنُوا الخ﴾ترجمہ:ایسی سرگوشیاں (خیالات) تو شیطان کی طرف سے ہوتی ہیں،
‏تاکہ وہ ایمان والوں کو غمگین کردے، اور وہ اللہ کے حکم کے بغیر انہیں ذرا بھی نقصان نہیں پہنچاسکتا “۔ (سورة المجادلة-10)
جب دل اداس ہو تو کیا کریں؟
جب دل اُداس ہو تو دین دنیا کا کچھ بھلا کام کرو، دل کو اداس مت رہنے دو،کیونکہ شیطان تمہیں صرف گنہگار کرکے ہی خوش نہیں ہوتا بلکہ اُداس
‏کرکے بھی خوش ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ تمہارا اَزَلِی دشمن ہے۔ بس اتنی بات ہمیشہ یاد رہے کہ دل کی اُداسی دُور کرنے کے لئے کوئی ایسا کام نہ کرو جس میں رب کی ناراضی ہو، کیونکہ رب کو ناراض کرکے تم ہرگز خوش نہیں رہ سکتے۔
‏”ہمیشہ خوش رہو!“….بظاہر ایک معمولی دعا ہے، لیکن درحقیقت بہت بڑی دعا ہے، کیونکہ ہمیشہ خوش وہی رہ سکتا ہے جس سے اس کا رب ناخوش نہ ہو، اور جو اپنے رب کی ناخوشی سے بچ گیا اس کی دنیا بھی بن گئی اور آخرت بھی۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے