Home / کالم / تاریخ شاہد ہے

تاریخ شاہد ہے

تحریر
بابرالیاس
ایڈمن قلمدان
غزوہ بدر میں بچے بوڑھے جوان سب شامل تھےاس غزوہ میں مسلمانوں کی تعداد 313 تھی جن میں77 مہاجرین تھے اور دو سو چھتیس (236) انصار تھےان تین سو تیرہ میں سے آٹھ صحابہ کرامؓ وہ تھے جو کسی عذر کی بنا پر میدان بدر میں حاضر نہ تھے مگر اموال غنیمت میں اُن کو حصّہ عطا فرمایا گیا.
‏اُن میں سے تین مہاجرین تھے‘ ایک امیر المومنین حضرت سیّدنا عثمان بن عفانؓ تھے جو حضور کے حکم سے اپنی زوجہ مطہرہ حضرت سیّدتنا رقیه سلام الله علیھا جو رسول الله صلٰی الله علیه وسلم کی سگی لختِ جگر تھیں کی شدید علالت کی وجہ سے تیمار داری میں رُکے تھے.
‏دوسرے حضرت سیّدنا طلحہؓ اور حضرت سیّدنا سعید بن زیدؓ تھے جو مشرکین مکہ کے قافلے کی جستجو میں گئے تھے ۔اِن کے علاوہ پانچ انصار تھے.
‏جنگ کی ابتداء سے قبل حضرت مقداد بن اسودؓ نے بارگاہِ رسالت میں عرض کیا‘ یا رسول اللہ ہم آپ کے حضور وہ بات نہیں کہیں گے ”جو حضرت موسیٰ ؑ کی قوم نے کہی تھی کہ ”آپ اور آپ کا پروردگار دونوں جائیں اور قوم جبارین سے لڑیں۔“ (المائدة: 124)
‏بلکہ ہم آپ کے دائیں طرف‘ آپ کے بائیں جانب‘ آپ کے آگے اور پیچھے دشمن کے ساتھ لڑیں گے۔ حضرت عبدالله بن مسعودؓ جو اِس حدیث کے راوی ہیں‘ فرماتے ہیں کہ نبی کریم کا چہرۂ انور خوشی سے چمکنے دمکنے لگا‘ آپ خوش ہوگئے۔ حضرت عبدالله بن مسعودؓ فرماتے ہیں.
‏میں نے حضرت مقداد بن اسودؓ کی یہ ایسی نیکی دیکھی اگر وہ مجھے حاصل ہوتی تو اِس کے مقابل کسی نیکی کو نہ دیکھتا۔ سب سے زیادہ مجھ کو وہ پسند ہوتی۔“
(بخاری جلد 2 ص 564)

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے