Home / پاکستان / اصلاحاتِ مدارس

اصلاحاتِ مدارس

انتخاب
محمد عرفان

بجٹ میں اصلاحاتِ مدارس کے عنوان سے مختص کئے گئے 5 ارب روپے پر مولانا فضل الرحمن صاحب کا رد عمل-
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
موجودہ حکومت نے رواں مالی سال کے لئے بجٹ پیش کیا ہے اور اس میں مدارس اصلاحات کے عنوان سے انہوں نے اس مقصد کے لیے 5 ارب روپے مختص کئے ہیں، جمعیت علمائے اسلام اس اعلان کو اور حکومتی اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے –
اس حوالے سے مدارس کے خود مختاری کو سلب کرنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، کسی بھی طریقے سے ہم اپنے دینی مدارس میں حکومتی مداخلت کو کسی قیمت پر تسلیم نہیں کریں گے-
ہم نے پہلے بھی کہہ دیا ہے کہ ہمیں مدارس اصلاحات کا لفظ ہی قبول نہیں ہے، یہ مدارس کے لیے ہم توہین کا باعث سمجھتے ہیں، اصلاح کرے تو حکومت اپنے زیر انتظام تعلیمی اداروں کی اصلاح کریں، جہاں ہزاروں خامیاں موجود ہے، اور جہاں نصاب میں آئے روز کبھی ختم نبوت کے حوالے سے نصاب میں تبدیلی کی جاتی ہے، ٹیکسٹ بک بورڈ چاہے وہ پنجاب میں ہو چاہے خیبرپختونخوا میں ہو اس میں تبدیلی کی شکایات سامنے آ رہی ہے، بعد میں پھر حکومت دباؤ کے تحت آ کر اس میں تبدیلی بھی کر دیتی ہے، لیکن اس کے عزائم اس حوالے سے ہمیشہ یہ رہے ہیں کہ کسی طریقے سے ہم پاکستان کے مسلمان قوم کے نوجوان نسل کو گمراہ کر سکے، دینی مدارس اس حوالے سے حکومت کو ان پاک عزائم میں کامیاب ہونے کے لیے اجازت نہیں دے گی، اور مرحلے پر اس کے لیے رکاوٹ بنے گی، دینی مدارس بچوں کی اسلامی روح کو زندہ و تابندہ رکھنے کے لیے جو اعلیٰ خدمات سرانجام دے رہی ہے، وہ انتہائی قابل تحسین ہے، انہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے برقرار رہنا ہے، اور کسی طریقے سے بھی حکومتی مداخلت سے اسے متأثر نہیں ہونے دیا جائے گا، لہذا ہم پانچ ارب روپیہ جو اس مقصد کے لیے مختص ہے، یہ ناپاک مقاصد کے تکمیل کے لئے ہے، اور اس کو من و عن مسترد کرتے ہیں، دینی مدارس کو بھی ہم یہی اپیل کریں گے، تمام تنظیمات مدارس کو یہی اپیل کریں گے، کہ ہمیں دینی مدارس کے لیے حکومت سے کوئی رلیف نہیں چاہیے، نہ اساتذہ کے لیے رلیف چاہیے نہ مدرسے کے ملازمین کے لئے کوئی رلیف چاہیے عامۃ المسلمین جو ایک اللہ کی رضا کے خاطر دین کی خدمت کے جذبے سے مدارس کا تعاون کر رہے ہیں، یہی ہماری پالیسی بھی ہے اور یہی ہماری مستقبل کی راہ بھی ہے، اسی لیے ان شاء اللہ ہم نے چلنا ہے،
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے