Home / کالم / ملنے کو نہیں نایاب ہیں ہم

ملنے کو نہیں نایاب ہیں ہم

ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں
ملنے کو نہیں نایاب ہیں ہم

تحریر:-
اسحاق مزاری

سردار شوکت عزیز خان مزاری کو ہم سے بچھڑے 12 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا لیکن لوگوں کے دلوں میں آج بھی سردار شوکت مزاری زندہ ہیں.
کچہ راضی,سونمیانی سمیت اردگرد کے علاقوں میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے سب سردار شوکت خان مزاری نے کروائے اور سردار شوکت مزاری سب سے پہلے کچہ راضی کی بنیاد پر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز جاری کرتے تھے.
مرحوم شوکت مزاری کے بعد سونمیانی اور کچہ راضی جیسے یتیم ہوگئے ہوں.
ہمارے علاقے میں ترقیاتی کام جیسے سڑکیں, بجلی, اسکولز, سب شوکت مزاری کی مرہون منت ہیں.
سردار شوکت مزاری کی وفات کے بعد کچہ رازی، سونمیانی، بنگلہ اچھا اور دریا پار کے تمام علاقوں میں ایک پائی کے بھی ترقیاتی فنڈ جاری نہ کیے گئے.
روجھان کی سیاسی قیادت ہمیشہ دریا پار کے علاقوں کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے نظر انداز کرتی آ رہی ہے.
سردار شوکت خان مرحوم کی وفات کے بعد سے لیکر اب تک کوئی ایک گھر تک بجلی,اسکول یا ایک کلو میٹر سڑک بھی تعمیر نہیں کی گئی البتہ جو منصوبے رہ گئے تھے وہ مکمل کیے گئے جو کچہ راضی کے عوام پر انکا بڑا احسان ہے.
الیکشن جیتنے کے بعد پانچ سال تک لوگ دونوں فریقین کے چہرے تک بھول جاتے ہیں اس لیے انکی تصاویر محفوظ کیے پھرتے ہیں کہ جب پانچ سال بعد جناب واپس آئیں تو انکو پہچان سکیں.
ہر الیکشن میں وعدے تو بہت کیے جاتے ہیں لیکن ایک وعدہ بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتا.
ووٹ لیتے وقت تو پِیروں جتنی عزت کرتے ہیں لیکن جیتنے کے بعد استعمال شدہ ٹشو پیپر کی طرح کچرے میں پھینک دیتے ہیں مزید ہمارے علاقے کو ہندوستان اور پاکستان کا ممنوع علاقہ سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں.
ہمارے علاقے کو تعلیم سمیت دیگر سہولیات سے جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے اگر آج ہمارے علاقے میں تعلیم ہوتی تو ہم بدامنی جیسے مشکلات کا شکار نہ ہوتے.
ہم توقع کرتے ہیں کہ کچہ راضی, سونمیانی, بنگلہ اچھا سمیت دیگر یونین کونسلز کو روجھان کا حصہ سمجھ کر کام کروائے جائیں گے.

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے