Home / بین الاقوامی / استقبال

استقبال

کرونا کا استقبال اور دو گھنٹے کا قرنطینہ:
انتخاب
ریحانہ کوثر سرگودھا

کل موشن اور مروڑ کی تکلیف ہوئی صبح ناشتہ دہی اور اسپغول کے چھلکے سے کیا۔ دوپہر کو ابلے ہوئے چاول اور دہی کا لنچ کیا اور شام کو پھر چاول ۔ الحمدللہ مروڑ اور موشن رفوچکر ہوگئے۔ لیکن طبیعت میں بے چینی سی رہی۔ آج دوپہر کو محسوس ہوا بخار ہے۔ تھرما میٹر لگایا تو 101 پر بخار تھا۔ شکر ادا کیا کہ بڑے عرصے بعد بخار تو ہوا ۔ شکر اس بات پر ادا کیا کہ اس طرح نبی اکرمﷺ کی حدیث کے مطابق ہمارے گناہوں کی معافی کی سبیل نکل آئے گی۔ شکر اس پر بھی کہ بیماری بھی تو ایک نعمت ہی ہے اگرچہ ایک مشکل نعمت ہے لیکن بخار تو مشکل نعمتوں میں سے سب سے آسان نعمت ہے۔ شام پانچ بجے بخار 102 پر ہوگیا اور جسم میں درد بھی۔
ہم نے نیٹ کھولا کرونا کی علامات دیکھیں اور ظن غالب ہوگیا کہ کرونا صاحب تشریف لے آئے ہیں۔ فورا اپنے آپ کو کمرے میں بند کیا۔ بخار سخت تیز تھا ہم پٹیاں کرتے رہے۔ مغرب میں ہم نے لیموں والی سبز چائے اوردو عدد پینا ڈال لیں۔ بے چینی سے کروٹین بدلتے رہے ۔سوچتے رہے کہ سب احباب سے معافی مانگ لیں معلوم نہیں کیا زندگی کی مہلت باقی بھی ہے کہ نہیں۔ وصیت لکھنے کا بھی سوچا۔ ویسے زبانی تو ہم نے مختصر اپنی بیگم کو وصیت سنا بھی دی۔
9 بجے تقریبا ہم نے عشاء کی نماز کمرے ہی میں ادا کی۔ نماز کے بعد طبیعت تیزی سے سنبھلنا شروع ہوئی، بخار اتر گیا تھا، جسم کا درد بھی تقریبا غائب تھا۔ بارش ہوئی اور لائیٹ چلی گئی ہم سے نہیں رہا گیا اور منہ پر رومال لپیٹ کر گھروالوں سے دور برآمدے کے آخری کونے میں جاکر بیٹھ گئے۔ ابھی رات کے بارہ بجے ہیں اور طبیعت ایک دم فٹ محسوس ہورہی ہے۔ صبح معلوم نہیں کیا ہوتا ہے اگر بخار درد نہ ہوا تب بھی کل کا تو قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ایلوپیتھی دوائیاں بہت کم استعمال کرتا ہوں۔ آج دو گولیوں نے جو مسیحائی کی اس پر ایلوپیتھی طریق علاج کا شکریہ ادا نہ کرنا کفران نعمت ہوگا۔ آخری بات اگر ہم نے دوران بحث اپنے کسی بزرگ یا احباب کا دل دکھایا ہو تو ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے معذرت طلب کرتے ہیں۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

One comment

  1. Avatar

    I very like this blog. Everything is cleared.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے