Home / کالم / میرا تعارف میرے پڑھنے والے

میرا تعارف میرے پڑھنے والے

تعارف میرے ادیب کا
آج آپکی ملاقات. کرواتے ہیں ہمارے ملک کی کالم نگار, شاعرہ, ام احسان صاحبہ سے
انکا تعارف انکے ہی قلم سے

عظمیٰ ناز نام ہے اور میرا نام میرے والد صاحب نے رکھا تھا،

میں قلمی نام سے لکھتی ہوں اور قلمی نام منتخب کرنے کی وجہ یہ تھی کہ نام کا پردہ رہے،
صنف نازک کا نام یوں سر عام ہونا مسلم گھرانوں میں اچھا نہیں سمجھا جاتا،

25 مارچ 1976ء میں تربیلا ڈیم کا مقام میری جائے پیدائش ہے،

میرے والد کا نام محمد یوسف ہے اور میرے والدین دنیا کے عظیم والدین ہیں جنھوں نے میری تربیت میں کوئ کمی نہیں چھوڑی اور مجھے دنیا کی ہر آسائش پہنچائ،

ادبی استاد تو کوئ خاص نہیں بس شعر و شاعری سے بہت زیادہ لگاؤ کی وجہ سے اردو کے اساتذہ کلاس میں خاص اہمیت دیتے تھے،
اور اپنے بہترین تلفظ کی بدولت ہر استاد بہت اہمیت دیتا تھا،
میرے تمام اساتذہ جہاں بھی ہیں اللہ تعالیٰ انھیں سلامت رکھے اور خوش رکھے،

میری تعلیم بی ایڈ ہے اور شعرو سخن میرا مشغلہ ہے اور سوشل ایشوز میں لکھنا بھی میرا مشغلہ ہے اور میں ایک گھریلو خاتون ہوں،

زبانی کلامی تو بہت حوصلہ افزائی ہوئ بہت سراہا گیا،
قلمدان نیوز پہ ہونے والے مقابلوں میں ایک بار پہلی پوزیشن لی اور دوسری بار پانچویں پوزیشن لی،
جس کی وجہ سے میری خود اعتمادی میں اضافہ ہوا اور مجھ میں مزید لکھنے کا حوصلہ پیدا ہوا،

سوشل ایشوز میرا پسندیدہ موضوع ہے،
میرے ارد گرد اگر کہیں کوئ ناانصافی ہو رہی ہو تو میرا دل بے چین ہو جاتا ہے اور جب تک میں قلم کے ذریعے بھڑاس نہ نکال لوں مجھے چین نہیں آتا،

ہمارے دور میں میرے والدین اور خاص طور پہ والدہ دوستوں کے حوالے سے کافی سخت تھیں ان کے مطابق دوست صرف کلاس تک ہوں،
اس لئے کوئ خاص دوست نہیں تھے بس جو کلاس فیلوز تھے وہ بھی تعلیم مکمل ہونے کے بعد اپنی زندگی میں مصروف ہو گئے،
لہذا کوئ خاص دوست نہیں سوائے موبائل فون کے،

الحمد اللّٰہ شادی شدہ ہوں،

“شادی شدہ زندگی نازک آبگینوں کی مانند ہے جو ذرا سی ٹھیس لگنے سے یا تو ٹوٹ جاتے ہیں یا ان میں دراڑ آجاتی ہے،
اس لئے کوشش یہی کرنی چاہیے کہ کھچاؤ کی صورت پیدا ہی نہ ہو،
دو مختلف مزاج کے لوگوں میں باہمی رنجشیں پیدا ہو جاتی ہیں کوشش یہی کرنی چاہیے کہ عزت والا معاملہ ہو اور باہمی افہام وتفہیم سے معاملات سلجھا لئے جائیں تاکہ زندگی بھرپور طریقے سے جی سکیں،

دلچسپ واقعہ کوئ خاص نہیں،

موجودہ مصروفیات گھریلو ہی ہیں اور مستقبل میں بچوں کی تعلیم و تربیت اور لکھنے کا کام کرنا ہے ان شاءاللہ

تحریروں کی تعداد تو یاد نہیں،
تحریریں اسلام اخبار سمیت مختلف اخبارات اور ویب سائٹس پہ شائع ہوئیں ہیں،

کتابوں میں شاعری کی ہر کتاب پسندیدہ ہے اور رائٹرز میں

خلیل الرحمٰن قمر
پروین شاکر
بانو قدسیہ
اشفاق احمد
نسیم حجازی
عنایت اللہ
انور مقصود
احمد فراز
احمد ندیم قاسمی
امجد اسلام امجد

پڑھنے والوں کے لئے یہ نصیحت ہے کہ لفظوں کے آمین بنیں اور امانت میں خیانت نہ کریں،

کوئ خاص واقعہ نہیں،

الحمد اللہ میں نے اپنی پہلی تحریر خواتین کے اسلام میں بھیجی تھی حجاب کے حوالے سے اور وہ خاص نمبر کی زینت بنی تھی
اور کوئ تحریر الحمد اللّٰہ ریجکٹ نہیں ہوئ،الحمداللہ

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے