Home / پاکستان / ہاۓ سانحہ کھڈیاں قصور اور ایک درد”*

ہاۓ سانحہ کھڈیاں قصور اور ایک درد”*

*”تحریر:
*حافظ عمیرحنفی*

معصوم حافظ قرآن سمیع الرحمن کو ایک پولیس کانسٹیبل نے بےدردی سے غلط دوستی و غلط کاری نہ کرنے پر قتل کردیا یہ خبر دو دن سے سرفہرست ہے بہت سارے لکھاری احباب لکھ چکے ہیں ٹویٹر ٹرینڈ بھی چلا ہے مجرم گرفتار بھی ہوچکا ہے کل سے میں ناکام کوشش کررہا ہوں کوئی الفاظ نہیں بن رہے کیونکہ الفاظ ختم ، عقل مفلوج ، دماغ مفقود ، دل شکستہ اور ہاتھ پاؤں کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں جب ایسی خبر سنتے ہیں انسانیت شرمندہ ہورہی ہوتی ہے
اب تو لوگوں میں یوں لگتا ہے کہ جیسے غیرت کا جنازہ نکل چکا ہو حمیت کی میت تیار ہوچکی ہو ضمیر دفنا دیا گیا ہو
احساس کی قل خوانی ہوگئی ہو ایمان کی انگیٹھی مکمل سرد ہوچکی ہو نجانے کیوں یہ باتیں اثر نہیں کرتی! نجانے کیوں ہم مسائل کا سدباب نہیں کرپاتے! نجانے کیوں ہم بے حس و بےبس ہوگئے ہیں یہ لوگ رب کو بھول گئے ہیں؟ ان لوگوں کو خدا یاد نہیں ہے؟ دھڑکتا اور پھڑکتا دل نہیں ہے؟

اب تو یہ سوچتا ہوں کہ لکھنا یہ مسلسل غیرت جگانا یہ مسلسل کہتے رہنا اب فضول ہے کیونکہ قاتل دن دیہاڑے باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کرجاتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں بچیوں کی عصمتیں تاتار ہورہی ہیں کوئی پاسبان نہیں ہے ہزاروں نوجوان نشہ و غلط کاری میں تباہ ہوگئے کوئی پرسان حال نہیں لاکھوں بچوں کو جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنا کر ناکارہ کردیا گیا! میں کیسے نواز شریف عمران خان زرداری یا مولانا فضل الرحمن مدظلہ کی سیاست کا مقدمہ لڑوں! میں کیسے ان شخصیات کے دفاع میں لوگوں سے تلخ کلامیاں کروں! کیا دوستان سوشل میڈیا ان مباحث سے فرصت ملے گی ہاں اگر کبھی اس خواب غفلت سے بیدار ہونا ضمیر جھنجھوڑے! اصلی عقل کچھ ساتھ دے تو تم ایک قوم بنانے نکلنا ایک پاکستان بچانے نکلنا ان مسائل کے سدباب کے لیے اٹھنا………

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

One comment

  1. Avatar

    I very like this blog. Everything is cleared.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے