Home / کالم / ایکٹیو ۔ نیا سیل قائم ۔

ایکٹیو ۔ نیا سیل قائم ۔

ہندوستان خفیہ ایجنسی را پاکستان میں انتشار پھیلانے اور پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے ایکٹیو ۔ نیا سیل قائم ۔
رپورٹ
بلال بشیر

آج سے ٹھیک تین مہینے پہلے بھارتی کے میجر گورائیو ، انڈین سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ نے را کو پاکستان کو کمزور کرنے کے حوالے سے کچھ تجاویز دی تھیں جو ویڈیو آپ سب نے دیکھی ہوگی ۔
پاکستان میں قوم پرستی کو فروغ دینا ۔پختونستان ، سندھو دیش ، آزاد بلوچستان کو پرموٹ کرنا اس کے لئے اربوں روپے خرچ کرنے کی تجویز شامل تھی ۔

27 مارچ کو ہندوستانی شہر بھوپال کے نا معلوم مقام پر را کے پاکستان مخالف سوشل میڈیا کے زریعے ففتھ جنریشن وار کے سپیشل سیل کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان سے باہر اور پاکستان کے اندر موجود سوشل میڈیا استمعال کرنے والے ہندوستان کے آلہ کاروں کو پاکستان کے خلاف یکجا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ہزاروں نئے اکاؤنٹس بھی بنائے جانے کا فیصلہ ہوا جس کا ایجنڈا یہ تھا ۔ ۔ ۔

یہ اکاؤنٹ

1۔ بلوچستان اور قبائلی اضلاع میں لاپتہ افراد پر پروپیگنڈہ کریں گے ۔

2 ۔ پاک فوج کے خلاف جھوٹی تصویریں ، ویڈیوز پھیلا کر پشتون ، بلوچ نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف اکسانے کی کوشش کریں گے ۔

3 ۔ سندھ ، بلوچ ، پشتون ، سرائیکی ، پنجابی ، مہاجر قوم پرستی کو سوشل میڈیا پر خوب ہوا دیں گے ۔ راجہ داہر کو ہیرو بنایا جانا بھی اسی وار کی ایک کڑی تھا ۔

4 ۔ ڈیموں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپگنڈہ ، ٹرینڈز ۔

5 ۔ پاک فوج مخالف سیاسی جماعتوں کی حمایت ، آٹھارویں ترمیم ختم کرنے کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈز ۔

6 ۔ پاک فوج کے دفاعی بجٹ کے خلاف پروپیگنڈہ ۔

7 ۔ پاکستان میں علیحدگی پسندوں کو پرموٹ کریں گے ۔

حتیٰ کہ ارتغرل غازی سیریز کے خلاف پروپیگنڈہ ، اتر پردیش اور کابل سے کیا جا رہا ہے ۔

ہر ایک مقصد کے لیے الگ ٹرینڈ بنا رکھا ہے ۔ زیادہ تر اکاؤنٹس 11 اپریل سے 22 اپریل کے درمیان ایکٹو ہوئے ۔پاکستان میں بیٹھے کچھ لوگ اس سازش میں شامل ہیں ، وہ یاد رکھیں کہ اگر ادارے انکو تفتیش کے لیے اٹھائیں تو رونا دھونا نا مچائیں ۔ ۔ ۔

اس میٹنگ کے بعد ہزاروں نئے اکاؤنٹس اچانک بن گئے ، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کا ایک نیا طوفان آگیا ، ٹوئٹر پر آئے روز پاکستان مخالف ٹرینڈز نظر آ ریے ہیں ۔

آپ دیکھیں گے کہ اچانک سوشل میڈیا پر
ڈیموں کے خلاف ، کبھی پاک فوج کے خلاف
، کبھی پی ٹی ایم کے حق میں
، کبھی آٹھارویں ترمیم کے حق میں
۔ کبھی لاپتہ افراد کا پروپیگنڈہ ۔

کبھی قوم پرست جماعتوں کے نام نہاد سربراہوں کی موت اور یوم پیدائش کے دن منانے کے ٹرینڈ نظر آنے لگے جس میں جی ایم سید کے حوالے سے اور آریسر گروپ کے حق میں چلایا جانے والا ٹرینڈ شامل ہے ۔

وقت کے ساتھ یہ سلسلہ بڑھے گا ۔

آصف غفور صاحب کی سربراہی میں بھی پاکستان کے نوجوان ہمہ وقت ففتھ جنریشن وار میں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کر ریے تھے اور دشمن کی سازش کو بے نقاب کر ریے تھے ۔ ۔ ۔
اب بھی وطن کے بیٹے اپنے وطن کے لیے کام کر رہے ہیں مگر دشمن بہت پیسہ بہا رہا ہے ۔ تمام نوجوانوں کو پہلے سے زیادہ دل جمعی سے وطن کے لیے آگے آنا ہوگا اور دشمن کی اربوں کی انویسٹمنٹ برباد کرنا ہوں گی ۔
را کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

کیا آپ سب وطن کے لیے کام کریں گے ؟
پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

One comment

  1. Avatar

    Thanks so much for the post.Much thanks again. Really Cool.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے