Home / کالم / کنوئیں کا مینڈک

کنوئیں کا مینڈک

انتخاب
حذیفہ معاویہ
🌼🌼🌼🌼🌼
ایک پانی سے بھرے برتن میں ایک زندہ مینڈک ڈالیں اور پانی کو گرم کرنا شروع کریں

جیسے ہی پانی کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو گا ، مینڈک بھی اپنی باڈی کا درجہ حرارت پانی کے مطابق ایڈجسٹ کرے گا اور تب تک کرتا رہے گا جب تک پانی کا درجہ حرارت “بوائلنگ پوائنٹ” تک نہیں پہنچ جاتا ۔۔۔۔

جیسے ہی پانی کا ٹمپریچر بوائلنگ پوائنٹ تک پہنچے گا تو مینڈک اپنی باڈی کا ٹمپریچر پانی کے ٹمپریچر کے مطابق ایڈجسٹ نہیں کر پائے گا اور برتن سے باہر نکلنے کی کوشش کرے گا لیکن ایسا کر نہیں پائے گا کیونکہ تب تک مینڈک اپنی ساری توانائی خود کو “ماحول کے مطابق” ڈھالنے میں صرف کر چکا ہو گا

بہت جلد مینڈک مر جائے گا۔۔۔

یہاں ایک سوال جنم لیتا ہے

“وہ کونسی چیز ہے جس نے مینڈک کو مارا؟”

سوچیئے!

میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے اکثر یہ کہیں گے کہ

مینڈک کو مارنے والی چیز وہ “بے غیرت انسان” ہے جس نے مینڈک کو پانی میں ڈالا

یا پھر کچھ یہ کہیں گے کہ

مینڈک اُبلتے ہوئے پانی کی وجہ سے مرا۔۔۔

لیکن،

سچ یہ ہے کہ مینڈک صرف اس وجہ سے مرا کیونکہ وہ وقت پر جمپ کرنے کا فیصلہ نہ کر سکا اور خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنے میں لگا رہا ۔۔۔

ہماری زندگیوں میں بھی ایسے حالات آتے ہیں جب ہمیں خود کو حالات کے مطابق ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے لیکن ایسا کرتے ہوئے خیال رکھیں کہ کب آپ نے خود کو حالات کے مطابق ڈھالنا ہے اور کب حالات کو اپنے مظابق ۔۔۔۔

اگر ہم دوسروں کو اپنی زندگیوں کے ساتھ جسمانی، جذباتی، مالی، روحانی اور دماغی طور پر کھیلنے کا موقع دیں گے تو وہ ایسا کرتے ہی رہیں گے

اس لیے وقت اور توانائی رہتے جمپ کرنے کا فیصلہ کریں ۔۔۔۔اور ہر دفعہ کنوئیں کا مینڈک بننے سے پرہیز کریں.!!! (مضمون کاپی پیسٹ)

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے