Home / کالم / تاریخ

تاریخ

تحریر
سجاد حسین)
📕📕📕📕
مطالعہ پاکستان 1977 کے بعد سے اب تک تاریخ میں نقب زنی کرتا رہا ، محمد بن قاسم کو فاتح سندھ اور حجاج بن یوسف کو رحمدلی کا پیکر دکھایا جاتا رہا ۔ اچھی بات یہ ہے کہ آخر کار محمد بن قاسم و حجاج بن یوسف کو undisputed ہیرو سمجھنے کے بجائے ان کے اصلی کرداروں پر بات تو شروع ہوئی ۔ شاید یہ پہلا سال ہے جب راجا داہر اور بن قاسم کے کرداروں پر باقاعدہ سوشل میڈیا پر مباحثے ہوئے ، تاریخ کھلنے لگی اور کچھ لوگوں کے اذہان بھی ۔ جنہوں نے ماننا ہے ، انہوں نے ہی ماننا ہے لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ تاریخ کا چہرہ جتنا بھی مسخ کرنے کی کوشش کی جائے ، وقت سب سے بڑا مورخ خود ہوتا ہے اور آخر کو سچائی بادلوں کے پیچھے سے سورج کیطرح سامنے آنے ہی لگتی ہے ۔

محمد بن قاسم ، حجاج بن یوسف کا بھتیجا تھا اور حجاج بن یوسف ایک اموی گورنر ، جسکا کام اموی حکومت کے مخالفین کو چُن چُن کر قتل کرنا تھا ، اس کی امویوں سے وفاداری کا ایک شکار عبد اللہ بن زبیر ہے ، جسکے قتل کیلئے حجاج نے خانہ کعبہ پر بھی سنگباری کی ۔ حجاج ایک اچھا منتظم تھا لیکن اسکی حد سے بڑھی سفاکی اور آل امیہ پرستی نے اسے نہ دین کا چھوڑا نہ دنیا کا ۔ وہ آل امیہ کی محبت میں اس حد تک گرفتار تھا کہ اس نے مولا علی ع پر سب و شتم کا سلسلہ جاری رکھا ۔ جہاں تک بات ہے محمد بن قاسم کی ، وہ چچا کے ہاتھوں میں ایک پپٹ تھا جس نے چچا کے کہنے پر مولا علی ع کے محبوں کو قتل کیا ، سندھ پر حملہ کیا اور خود بھی خلیفہ ولید کے ہاتھوں عبرت ناک موت سے دوچار ہوا ۔

سندھ میں اسلام پھیلنے کی بات کریں تو وہ ان اموی و عباسی خلیفائوں کی بربریت سے نہیں ، صوفی بزرگوں جیسے عبد اللہ شاہ غازی ، لال شہباز قلندر ، سچل سرمست وغیرہا کی محبت کی بدولت پھیلا ۔ سچ یہی ہے چاہے کوئی مانے نہ مانے ۔ اور جس نے نہیں ماننا وہ قید خانے میں قید لڑکی کی ہزاروں میل دور “المدد حجاج” کی صدا ، معجزاتی طور پر حجاج بن یوسف کا یہ صدا سن لینا اور پھر جوابا اسکی “لبیک” والی کہانی پر یقین کرتا رہے جس پر اس تاریخی دھاندلی کی بنیاد رکھی گئی ہے ۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے