Home / کالم / ون ویلنگ

ون ویلنگ

از قلم:
پیا سحر
🌺🌺🌺🌺
“میں آج تمہیں ون ویلنگ کا وہ کرتب دکھاؤں گا جو میں نے بہت مشکل سے سیکھا ہے۔” وہ بہت پر جوش نظر آ رہا تھا۔
“ایک بار پھر سوچ لو اقبال! زندگی کھیل نہیں اس طرح داؤ پر مت لگاؤ”۔میں نے کہا۔

“ارے کچھ نہیں ہوتا یونہی ڈر رہا ہے تو،تیرے بھائی نے بہت محنت کی ہے اس کرتب پر۔”اس نے لاپرواہی سے کہا تو میں خاموش ہو رہا۔

اس نے بائیک سٹارٹ کی خود اس پر اس طرح بیٹھا کہ اس کا پیچھے والا ٹائر اوپر اٹھا کر بائیک ایک ٹائر پر چلانے لگا ۔وہ مختلف پوز بناتا ہوا بائیک کو سڑک پر ایک ٹائر کے سہارے چلا رہا تھا جب اس نے مجھے تصویر لینے کے لئے کہا اور خود میری طرف مسکراتے ہوئے دیکھنے لگا۔

پھر جانے اچانک کیا ہوا ہم دونوں کسی بھاری چیز کی ٹکر سے گرے تھے۔میں نے دیکھا وہ ٹرک تھا اقبال دور تک اس ٹرک کے ساتھ گھسٹتا چلا گیا۔میں نے بند ہوتی آنکھوں سے دیکھا اس کے چیتھڑے اڑ رہے تھے۔لوگ جمع ہوئے اور اس کو سفید رنگ کی چادر میں سمیٹ کر ایک گھٹڑی کی صورت باندھ دیا۔
جس سے اس کے دونوں پیر باہر کی جانب نکلے ہوئے تھے۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

One comment

  1. Avatar

    جی بلکل درست ہے لیکن اس طرح کی حوصلہ افزائی میں صرف بچوں کا ہی قصور نہیں بلکہ والدین بھی قصور وار ہوتے ہیں جب والدین کو
    آ گاہ کیا جاتا ہے تو والدین بچوں کی طرف داری کرتے ہیں بلکہ کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے پر بچوں کی ذہانت اور بہادری قرار دیتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے