Home / پاکستان / دو سیاسی بیٹیوں کی گاڑیوں میں ٹریفک حادثہ ک

دو سیاسی بیٹیوں کی گاڑیوں میں ٹریفک حادثہ ک

رپورٹ
راجہ نوید حسن راولپنڈی, اسلام آباد
( خصوصی نیوز رپورٹر )
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینٹر سردار علی اور مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کے بیٹیوں کی گاڑیوں میں ٹریفک حادثہ کے بعد جھگڑا ۔حادثہ میں دانیال عزیز کے بیٹے میکائیل عزیز کی گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی ۔پولیس کے آنے سے قبل سردار علی کے بیٹے گاڑی چھوڑ کر بھاگ گئے پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تو وہاں ایک کالے رنگ کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھی ہوئی تھی جبکہ کچھ فاصلے پر ایک ڈبل کیبن گاڑی کھڑی تھی ۔پولیس نے دونوں گاڑیاں تھانہ منتقل ایس پی سٹی عمر خان کے مطابق لیگی ایم این اے اور پی پی پی سینینٹر کے بیٹوں کی گاڑیاں تھانہ آبپارہ منتقل کر دی ہیں ،واقعہ سیکٹر جی سکس فور سٹریٹ نمبر 58کے سامنے پیش آیا ۔پولیسں نے فائرنگ کے کسی واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے بلکہ ٹریفک حادثہ قرار دیا ہے ۔ایس ایچ او آبپارہ ارشاد ابڑو کی نگرانی میں پولیس کی تفتیشی ٹیم نے معاملہ کی چھان بین شروع کر دی ۔ پراڈو گاڑی نمبر پی ایس 116اور ویگو نمبر اے جے کے ایف 7831 کو تھانہ میں بند کے دیا گیا تھانہ میں دونوں جانب سے بات اثر افراد پہنچ گئے ۔میکائیل عزیز کی گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرائی ۔ پولیس نے معاملہ کی چھان بین شروع کر دی ہے ۔ابھی درخواست کسی جانب سے نہیں ملی ۔ادھر دو دن قبل کوہسار تھانہ میں سردار علی کے بیٹے ضرار خان نے درخواست دی تھی کہ دو تین گاڑیوں میں سوار افراد نے اسے گھیر کر روک کر اس سے بد کلامی کی اور اسکی گاڑی کو ٹھڈے بھی مارے تھے ۔تاہم اس درخواست میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی گاڑی کا نمبر دیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر )تھانہ گولڑہ پولیس تاوان کے لیے اغواء کی گئی 5 سالہ بچی باحفاظت بازیاب کرلیا۔ اغوا ء کے واقعہ پر آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سخت نوٹس لیا تھا اورڈی ائی جی آپریشنز نے ایس پی صدر زون سرفراز احمد ورک کی سربراہی میں ڈی ایس پی خالد محمود اعوان اور ایس ایچ او پر مشتمل ٹیم تشکیل دی
پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی دیگر ذرائع سے تاوان کے لئے اغواء ہونے والی مغویہ کو 8 گھنٹے میں باحفاظت بازیاب کرالیا ملک رب نواز نامی ملزم کو گرفتار کرلیا,پولیس کے مطابق صبیحہ خانم نے بتایا تھا کہ میری 5 سالہ بچی مقدس بی بی کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے بچی کی بازیابی کیلئے میری مدد کی جائے ۔ملک رب نواز نامی ملزم بچی کی رہائی کے بدلے میں 3 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کررہا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ۔ پولیس نے بازیاب ہونے والی بچی کو اس کی والدہ کے حوالے کردیا ,بچی کے ورثاء نے پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا اور پولیس کے تعاون کا شکریہ ادا کیاآئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان کیا

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے