Home / کالم / رمضان اور مہنگائی کا طوفان

رمضان اور مہنگائی کا طوفان

ترتیب و تحریر
امداداللہ طیب
ممبر مرکزی میڈیا اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان
📙📙📙📙📙📙📙📙📙
افادات مفتی شکیل احمد نقشبندی
امام و خطیب مرکزی جامع مسجد عبدالحق ظفروال

رمضان کے آتے ہی ضروریات اشیاء کامہنگا ہو جانا ہماری مسلمانی پر ایسا داغ ہے۔ جو کافروں کے سامنے رسوائی کا سبب ہونے کے ساتھ ساتھ خدائی عذاب کو بھی دعوت دیتا ہے۔
دکانوں میں لوٹ مار کرنے والے کیسے خدا کی مار سے بچ سکیں گے۔ ایسے لوگوں کے روزے، تراویح، دیگر عبادات اور صدقہ و خیرات کا اللہ کے ہاں کوئی مقام نہیں۔ حقوق العباد کے پرخچے اڑا کر جنت میں موج نہیں اڑا سکتے۔ فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ مخلوق خدا کی خیرخواہی اللہ جل شانہٗ کو بڑی محبوب ہے۔پھر محبوب مہینے میں تو اس کی عنداللہ محبوبیت اور بڑھ جاتی ہے۔ اور اشیائے ضروریہ کا مہنگا فروخت کرنا مخلوق خدا کے ساتھ ظلم ہے۔اور اللہ تعالی ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے۔
اور رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں تو یہ نا پسندیدگی ہمارے ہاں اور بڑھ جاتی ہے۔اس لیے تمام مسلمانوں سے گزارش ہے کہ عارضی فائدہ کے حصول کیلئے ہمیشہ کے ثمرات کو ضائع نہ کیجئے۔ ملے گا تو وہی جو مقدر میں ہے اور مقدر سے جنگ کرنا نادانی اور بیوقوفی ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔آمین

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے