Home / کالم / ادباء کا تعارفی سلسلہ

ادباء کا تعارفی سلسلہ

تعارف:
محترم نعیم اختر ربانی

آج ہم آپ کو ملوا رہے ہیں ایک ایسی شخصیت سے جواعلی شخصیت کے مالک ہیں ، ادب سے لگن محبت کا نتیجہ ہے کہ ادب کی تمام اصناف میں طبع آزمائی کر چکے ہیں ۔ اور اپنی قابلیت کا لوہا منوا چکے ہیں ۔۔۔
تقریبا سو سے زائد اعزاز اور اسناد حاصل کر چکے ہیں ۔شاعری ، افسانہ نگاری ۔ کالم نگاری کےعلاوہ دیگر مختلف اصناف پر طبع آزمائی کرتے رہتے ہیں ۔ اعلی سوچ کے ساتھ مخلص انسان بھی ہیں ۔
تو آئیے ملتے ہیں ۔ نعیم اختر ربانی صاحب سے ۔

آپ اپنے نام رکھنے کی وجہ کے متعلق ایک واقعہ سناتے ہیں کہ نام کیوں اور کس طرح رکھا گیااور کس نےرکھا ۔

نعیم اختر ۔۔ میرانام کس نے رکھا مجھے قطعی علم نہیں مگر دعویٰ کرنے والوں کی کثیر تعداد اپنی طرف منسوب کرتی ہے۔ ہر فرد یہ ہی بتاتا ہے کہ یہ نام میں نے رکھا ۔۔۔
مگر غالب گمان یہ ہے اور ایک واقعہ جو صحیح سند کے ساتھ ہم تک پہنچا وہ یہ کہ والد محترم ، والدہ ماجدہ ، دادی اماں جان ، دونوں چچا اور ہمارے بزرگ پیپر حضرت مولانا سید سلطان محمد شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ مذکورہ تمام افراد ہمارے گھر میں جمع ہوئے اور دادی جان کے سوال کرنے پر سب نے بیک زبان ہو کر “نعیم اختر ” نام لیا۔ ( شاید یہ ہی وجہ ہے کہ ہر کوئی واضع بننے پر اسرار کرتا ہے)
اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کے نعیم اختر صاحب اپنے ننھیال ، ددھیال کے چہیتے ہیں یہ قیاس ہے میرا ۔۔

میرے نام میں نعیم اختر ( ربانی) ربانی کے انتخاب کی وجہ یہ ہے کہ مجھے اپنے رب سے بہت پیار ہے جیسے ہر مسلم دعویٰ کرتا ہے اس وجہ سے میں نے یہ چاہا کہ جب بھی میرا نام لیا جائے میرے مالک کا نام بھی میرے نام کے ساتھ جڑ کر آئے۔۔۔
آپ 5 اکتوبر 1999 کو اٹک میں پیدا ہوۓ۔

آپ کے والد کا نام محترم سلیم اختر ہے ۔۔۔۔

آپ اپنے والدین کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ میرے والدین کی تربیت کا کمال ہے کہ میں الحمد للّٰہ اردو ادب کی تمام اصناف میں اپنا صلاحیتوں کو منوا چکا ہوں میرا خیال ہے کہ اس ساری کامیابی کی مبارکباد کے حقدار میرے پیارے والدین ہیں۔۔۔ وہ میری غیر مشروط سپورٹ کرتے ہیں۔ یہ ایسی خوبی ہے جو کہیں بھی نہیں دیکھی گئی۔۔۔۔

آپ اپنے اساتذہ کے بارے میں کہتے ہیں ۔
قاری محمد حیات صدیقی صاحب میرے پہلے استاد ہیں۔ ان کا سب سے بڑا تعارف یہ ہے کہ ہمارے گاؤں کے ہر گھر میں دو سے چار بچے حافظ قرآن ہیں اور جو بھی ہمارے علاقے میں حافظ ہے وہ ان کا بالواسطہ یا بلا واسطہ شاگرد ہے۔۔۔

آپ اپنے تمام اساتذہ کو بہترین استاد مانتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہترین استاد سب ہی ہیں۔ میری صلاحیتوں کو نکھار بخشنے والے ، مجھے ہنر مند بنانے والے ، میرے خیالات کو عملی شکل میں دیکھ کر خوشی کا اظہار کرنے والے یہ سب میرے استاتذہ کرام ہیں ان کی بدولت میں آگے بڑھ پایا ۔۔۔
اپنے استاد کی ایک نصیحت جو انھیں پسند ہے وہ یہ کہ ۔۔۔ آگے بڑھتے رہو مگر اپنے اطراف دیکھ کر

آپ کی تعلیم بی اے جاری ہے ۔۔
آپ کے مشاغل ۔۔۔۔ پڑھنا اور پڑھانا
فی الوقت روزگار تو نہیں ہے ابھی والدین کے تعاون سے آگے بڑھ رہا ہوں۔۔۔

محترم نعیم اختر اپنی اعزازی اسناد کے بارے میں کہتے ہیں ۔۔ میرے پاس ایوارڈز کی تعداد پچاس ہے۔ تفصیل زیادہ ہو جائے گی ۔۔۔
بہترین کاکردگی کی اسناد سو سے تجاوز کر چکی ہیں ۔۔۔۔
آپ کا کہنا ہے کہ اردو ادب اور کالم نگاری میں چار سال سے زائد عرصے سے بلا تعطل مشاغل جاری رکھے ہوئے ہوں۔۔

نعیم اختر جن موضوع پہ لکھنا پسند کرتے ہیں وہ ہیں ۔۔۔ سیرت النبی ، ﷺ اور دیگر اسلامک ایشوز ۔

آپ اپنے دوستوں کے بارے میں کہتے ہیں کہ دوست ہر شعبے سے بناتا ہوں۔ پڑھے لکھے یا مالدار کی تخصیص نہیں۔۔
میرے حلقہ احباب میں ہر شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ملیں گے۔ سب سے قریبی بہت ہیں نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔۔

ازدواجی زندگی ابھی شروع نہیں ہوٸی ہے۔۔

آپ کی پسندیدہ کتب ۔ سب سے زیادہ آزاد صاحب کا طرزِ نگارش پسند ہے ۔۔

اپنے پڑھنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے نعیم اختر صاحب کہتے ہیں کہ جب بھی جہاں کہیں بھی کوئی بھی خدمت کا موقع ملے تو حق سچ کا ساتھ دینا اور حق کے نفاذ کی جدوجہد کرنا۔۔۔۔

حوصلہ رائیٹرز فورم کے بارے میں اظہار رائے دیتے ہوئے کہتے ہیں ۔
حوصلہ بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں قارئین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ میں گروپ دیکھتا رہتا ہوں بہت خوشی ہوتی ہے مجھے ۔
اللہ آپ کو اپنے مقاصد میں کامیابی دے آمین ۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

2 comments

  1. Avatar

    There is definately a great deal to know about this topic.

    I love all the points you have made. I’ve been surfing on-line greater than 3 hours
    as of late, but I by no means found any attention-grabbing article like
    yours. It’s pretty value enough for me. In my opinion, if all webmasters and bloggers made excellent content material as you did,
    the web might be a lot more helpful than ever before. It is perfect time to make some plans for
    the future and it’s time to be happy. I’ve read this post
    and if I could I want to suggest you some interesting things or tips.

    Maybe you can write next articles referring to this article.
    I want to read even more things about it! http://cspan.org

  2. Avatar

    Greetings! Very useful advice within this post! It is the little changes which will make the largest changes.
    Thanks for sharing! https://uricasino114.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے