Home / کالم / سیکھنے والے سبق*

سیکھنے والے سبق*

*کرونا وائرس سے پاکستانیوں کے لیے سیکھنے والے سبق*
ترتیب ؤ انتخاب
*جناب محمد فرمان صاحب*
______________
*سبق نمبر ١*
ستر برس سے انہیں جس اسلامی جمہوریہ کا لولی پاپ دیا جارہا ہے وہ ایک ڈھکوسلے کے سوا کچھ نہیں کیونکہ جمہوریت کا کفر مذہب کے ہر معاملے میں مداخلت کر سکتا ہے مگر مذہب کو جمہوری عمل میں مداخلت کی اجازت نہیں ۔
اس کا عملی نمونہ قوم نے مساجد کی بندش کی صورت میں دیکھ لیا ہے ۔

*سبق نمبر ٢*
جدید ریاست میں غریب کے لیے قانون الگ ہے اور امیر کے لیے الگ نیز فوج اور پولیس دونوں عوام کو کنٹرول کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں تاکہ عوام ان جمہوری فرعونوں کی گردن نہ مروڑ سکیں ۔

*سبق نمبر ٣*
جدید ریاست اسلام اور علماء دونوں کو بطور آلہ استعمال کرتی ہے اور استعمال کے بعد ٹشوپیپر کی طرح انہیں پھینک دیتی ہے ۔نیز ریاست علما کے اسی فتوے کو قبول کرتی ہے جو ریاست کے جمہوری مزاج کے مطابق ہو وگرنہ مخالف فتوے دینے والے عالم دین کو سرعام سڑک پر شہید کرکے نشانہ عبرت بنا دیا جاتا ہے ۔

*سبق نمبر ٤*
جدید ریاست میں مقتدر طبقے کو عوام الناس کے مسائل کے حل کے بجائے فقط اپنے اقتدار کی طوالت میں دلچسپی ہوتی ہے ۔
اس کی زندہ مثال کے لیے زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے