Home / کالم / یہ ہے میرے اللہ کی بڑائی

یہ ہے میرے اللہ کی بڑائی

تحریر
بابرالیاس
چیف
ایڈیٹر قلمدان

‏اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقْ
فَالله خَيْرٌ حَافِظًا وَهُوَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ

‏‎جنت وہ واحد شاندار جگہ ,وہ منزل ہے کہ جہاں جانا تو ہر کوئی چاہتا ہے …..
مگر جلدی تو کسی کو بھی نہیں ……
‏‎بیشک انسان ناشکرہ ہے(القرآن)بیشک انسان خسارےمیں ہے(القرآن)
بدبو دار قطرے سےتخلیق پانےوالا، سڑی ہوئی مٹی سی بنا ،کبھی غور کرےتو احساس رذالت سر نہ اٹھانےدےلیکن چلتا ہےتو لگتاہےزمین پھاڑدےگابولتا تو ایسےجیسےعرش گرادیگااب دیکھ ایک کرونا-اور کیسے دبک کے بیٹھاہے،بس یہی ہےاوقات!بس یہی!
‏کائنات میں ہمارے نظام شمسی کی کیا حیثیت ہے، ہمارے نظام شمسی میں اس کرہ ارض کی کیا اوقات ہے، ذرہ برابر، اس پر بسنے والے چھ ارب لوگوں میں ایک انسان کی کیا وقعت ہے لیکن اکڑ دیکھیں کہ خالق کے بارے میں کیا کچھ بول جاتا ہے…….
‏‎گائے نے ریتیلی زمین پر پیشاب کیا اور ۷ نہریں سی بہہ گئیں اُس میں ایک تنکا ڈھولنے لگا اور اس پر مکھی بیٹھ گئی اور وہ خود کو سات سمندروں کی ملکہ سمجھنے لگی اور تنکے کو ٹیٹینک۔ اوپر عقاب پرواز کررہا تھا اور من ہی من میں مکھی کی کم نظری پر ہنس رہا تھا۔
‏‎جب بھی کبھی اپنی ذات میں غرور کو پلٹتا دیکھیں
تو اس وائرس کو ایک لمحے کے لیے ضرور یاد کیجئے گا جو اپنی آنکھوں سے دیکھ بھی نہیں سکتا مگر آپ کو دنیا کی رنگینیوں سے قبر کے اندھیرے میں بغیر غسل وکفن کے دھکیل رہا ہے.
‏‎پاکستان میں جب بھی کوئی وبا پھیلتی ہے
تو مسلمانوں کو قرآن کی آیات یاد آجاتی ہیں
مگر نہ حرام چھوڑتے ہیں
نہ خود کو بدلتے ہیں
نہ توبہ کرتے ہیں
انسان کی اکڑ تو ایسی ھے کہ وہ تو اللہ کو کچھ سمجھتا ہی نہیں
اسی لیے تو سب کے ایمان کا فیصلہ بھی ایسے کرتا ھے جیسے خود خدا ھو
ایسی غلاظت انسان میں مولیوں نے بھر دی اللہ ان کے شر سے سب کو مخفوظ رکھے.. آمین

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے