Home / کالم / صفا میں ایک

صفا میں ایک

انتخاب ؤ ترتیب
عنبرین وسیم

اصحابِ با صفا میں ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی مشکل آجائے تو ہمیں کیسے معلوم ہوگا کہ یہ آزمائش ہے یا اللہ کی ناراضگی کا اظہار ، تو صحابی رضی اللہ عنہ نے بہت خوبصورت جواب دیا کہ جب مشکل وقت میں تم اللہ سے قریب ہو جاو تو سمجھو کہ آزمائش ہے اور اگر دور ہو جاو تو سمجھو کہ خدا ناراض ہے
آج آپ دیکھ لیجئیے کہ ہم اللہ سے قریب ہونا چاھتے ہیں مگر مساجد اور مدارس میں تالے لگ گئے ، اجتماعی طور پر دعا مانگنے کا موقع نہیں مل رہا ، نمازِ جمعہ گھروں میں پڑھی جا رہی ہیں ، حج پہ بیرونِ ملک کے مسلمانوں کو جانے کی اجازت نہیں ، ایسا سب کیوں ہے ؟ کیا کبھی اس قوم نے سوچا کہ 1965 میں خدا نے اِس قوم کی مدد کی تو ابھی کیوں نہیں ؟ اِس لیے کیوں کہ 1965 میں ہماری قوم میں جزبہءِ ایمانی تھا اور آج کی نسل دے اگر پوچھا جائے تو جزبے کا مفہوم بھی پتہ نہیں ہوگا
ایک گھٹیا سے ڈرامے کو سینیما میں چلا کر یہ قوم ہزاروں روپے فضول میں لٹا سکتی ہے لیکن جب قرآن پاک کی حرمت پر بات آئی تو یہ ہی قوم پروٹیسٹ کے لیے ایک ریلی نہ نکال سکی ، ہائے افسوس ، اللہ پاک ایسی قوم سے ناراض کیوں کر نہ ہو جسے یہ ہی نہیں معلوم کہ ہمیں ختمِ رسالت کی خاطر باطل کے خلاف لڑنا ہے ، خدارا اس بات کو سمجھیں کہ اللہ اس سے راضی نہیں ہوتا جس سے رسولِ اکرم ﷺ
ﷺ نہ راضی ہوں ، سرکار بہت کریم ہیں اور آپ ﷺ
ﷺ کے علاوہ ایسا کوئی نہیں جو ہمیں شفقت و شفاعت بخشے ، اس لیے زیادہ سے زیادہ دُرود و سلام پڑھیں اور اپنے اللہ پاک کے سامنے اللہ کے بے مثال محبوب ﷺ
ﷺکا وسیلہ پیش کر کے اللہ سے معافی مانگیں ، بے شک وہ رحم کرتا ہے اُن پر جو اللہ کے پیاروں سے محبت رکھتے ہیں ، فی اَمانِ اللہ و رسولِہ ﷺ
ﷺ ❤🙏🏿🕋☝🏿

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے