Home / پاکستان / مراسلہ جاری

مراسلہ جاری

رپورٹ
راجہ نوید حسن راولپنڈی

 پٹرول پمپ ، ڈرائیورز ہوٹل کھولنے کیلئے پولیس کو مراسلہ جاری کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کو مراسلہ جاری کیا گیاہے کہ پیٹرول پمپ اور ڈرائیورز ہوٹلز کو بند نہ کرایا جائے۔ قومی اور صوبائی شاہراہوں پر آٹوورکشاپس ، ڈرائیورز ہوٹل اور سپیئرپارٹس کی دکانیں کھولی رہیں گی۔
  وزیراعظم کی جانب سے سفری اجازت دینے کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہائی وے پر مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک نوٹی فیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کم اسٹاف اورحفاظتی انتظامات کے ساتھ بڑی صٓنعتوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ بڑی صنعتیں اپنا کام جاری رکھ سکتی ہیں۔ نوٹیکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیدرسرجیکل اور طبی آلات بنانے والی صعنتیں بھی کام شروع کر سکتیں ہیں۔ جبکہ ٹیکسٹائل، سپورٹس اور فارما انڈسٹری کوبھی کام کرنے کی اجازت ہے۔ واضح رہے پنجاب حکومت کی جانب سے 23 مار کو 14روز کیلئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا ، لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز، اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی رہیں ،جبکہ شاپنگ مالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
تاہم اس کو پنجاب میں کسی قسم کا لاک ڈاؤن یا کرفیو نہ سمجھا جائے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اس دوران مکمل تعاون کیا جائے۔ تاہم اب حکومت پنجاب کی جانب سے بڑی صنعتیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بڑی صنعتیں اپنا کام جاری رکھ سکتی ہیں۔ لیدرسرجیکل اور طبی آلات بنانے والی صعنتیں بھی کام شروع کر سکتیں ہیں۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے