Home / کالم / خدارا اے حکمران وقت! عوام پر رحم کرو

خدارا اے حکمران وقت! عوام پر رحم کرو

تحریر
حافظ امیر حمزہ سانگلوی
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
وطن عزیز میں لاک ڈاون کی صورت حال کے پیش نظر بے روز گار ہونے والے ہمارے بھائیوں سے حکومت وقت کا رویہ اوران کا حال دیکھیں کہ عوام سے ابھی یہی مذاق ہو رہا ہے کہ مستحق افراد فلاں نمبر پہ میسج کریں، فلاں فارم پُر کریں اسے امداد ملے گی وغیرہ۔
ایسے حالات میں عوام الناس کرونا سے مرے نہ مرے حکومت کے اس رویے کی وجہ سے ،بھوک سے ضرور مرے گی۔
حکمران وقت کی ترجیحات تو دیکھیں کہ عوام کا پیسہ لگا کر کرونا ” ٹائیگر فورس” کی شرٹس بنوا رہے ہیں ،لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ ان شرٹس کی بجائے جو عوام سے مذاق کرتے ہوئے راشن اور امداد کا وعدہ کیا ہوا ہے ،اس میں اضافہ کر دیتے ، دیہاڑی دار ہمارے بھائی ایک ایک روپے کو ترس رہے ہیں ،وہ اپنے گھر میں پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں اور حکومت وقت عوام کا پیسہ فضول کاموں میں صرف کرتے ہوئے مستحقین سے ظلم و زیادتی کر رہی ہے اور انہیں ابھی سوائے بیانوں کے کچھ نہیں سوجھ رہا ۔
المیہ تو یہ ہے کہ حکومت وقت اتنے لمبے لاک ڈاون کی وجہ سے بے روز گار ہونے والے مستحقین کی امداد کے بارے میں ابھی سوچ و بچار میں ہے لیکن وطن عزیز کے مخیرحضرات اور مختلف فلاحی تنظیمیں مستحقین کی اپنی استطاعت کے مطابق امداد کر بھی چکے ہیں۔الحمدللہ
اے حکمران وقت! خدارا! عوام پر رحم کریں۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے