Home / کالم / ماہِ شعبان اور ؟

ماہِ شعبان اور ؟

ترتیب ؤ تحقیق
سجاد حسین

ماہِ شعبان ، یعنی حسین ع ۔ یعنی عباس ع یعنی اکبر ع ۔ یعنی قاسم ع ۔

ماہِ شعبان ، یعنی زینب ع ۔

زینب ع جو آزاد دلوں کا کعبہ ہیں ۔ جو شجاعت کا استعارہ ہیں ۔ زینب ع جو عالمہ ہیں تو فاطمہ ع ہیں ۔
جو ماں ہیں تو اکبر ، عباس ، قاسم ، عون ، محمد ع کربلا کو پال کے دیتی ہیں ۔
جو بہن ہیں تو حسین ع کو تیار کر کے میدان میں بھیجتی ہیں ۔
جو لیڈر ہیں تو دس محرم کیبعد قافلے کو خوف و غم سے پناہ دیتی ہیں ۔
جو کوفہ و شام میں ہیں تو علی ع ہیں ۔
جو دربار میں ہیں ۔۔ جو یزید سے ہمکلام ہوتی ہیں تو ہیبت ہیں ، جلال ہیں ، غضب ہیں ، خطابت ہیں ۔ جنکے کلام سے دربار محوِ حیرت ہے ۔ جنکی فصاحت سے شاعر انگشت بدنداں ہیں ۔
جو اسی دربار میں ہیں ۔۔ تو بچوں کیلئے ، مائوں کیلئے شفقت ہیں ، سہارا ہیں ، پروٹیکشن ہیں ، آسرا ہیں ۔ جو دیوار بنکر سہمے ہوئوں کو اپنے پیچھے چھپاتی ہیں ۔
زینب ع جو اکیسویں صدی کے ذہنوں تک پہنچتی ہیں تو لہو میں جوش بنکر گفتگو کرتی ہیں ۔ جن کا نام راہِ کربلا کے پروانوں کو روشنی بکھیرتا راستہ دکھاتا ہے ۔

زینب ع ، ایک نہ سمجھ میں آنے والی مسٹری ہیں ۔ زینب ۔ زینب ۔ زینب ع ۔
زینب ع کے نام کا ورد کرنے والوں کو شعبان مبارک ، زینب مبارک ۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے