Home / کالم / دعوائے نبوت کیا ہے؟

دعوائے نبوت کیا ہے؟

ترتیب ؤ تحقیق
فضالہ وصیف
اٹک
🌷🌷🌷🌷🌷🌷

اگر کسی مدعی نبوت نے دعوائے نبوت کیا ہے تو بطور دلیل، سب سے پہلے اس نے اپنی سیرت کو امت کے سامنے پیش کیا ہے تاکہ امت کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو…

قرآن کی آیت اس بات کی واضح دلیل ہے…
ارشاد ربانی ہے…
(فقد لبثت فیکم عمرا من قبلہ)
ترجمہ : میں تم میں اس (نزول قرآن) سے پہلے اپنی عمر کا ایک حصہ گزار چکا ہوں…..

تو آئیے ہم جائزہ لیتے ہیں خاتم الانبیاء… سرور دوعالم… فخر موجودات……. محبوب رب کل جہان صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا جو کہ
معطر سیرت ہے.
مشک و عنبر ہے.
گل و گلزار ہے.
مہ و انجم ہے.

اجود الناس صدرا. (سب سے زیادہ سخی)
اصدق الناس لھجة. (سب سے زیادہ سچے)
الین الناس عریکة. (سب سے زیادہ نرم طبیعت)
اکرم الناس عشرة. (اختلاط میں سب سے زیادہ محترم)
من رآہ بدیعة ھابہٗ. (جو آپکو اچانک دیکھ لیتا اس پہ رعب چھا جاتا.)

من خالطہ معرفة احبہ. (جو آپ سے مل جل جاتا تو بہت محبت کرتا)

کان رسول اللہ ربعا متوسطة انعام. (آپ درمیانہ قد تھے)
عظیم الھامة. (آپ عظیم رأس کے مالک تھے)
ازج الحواجب. (باریک آبرو والے تھے)
ادعج العینین. (کشادہ اور سرمگیں آنکھوں والے تھے.)
اقنی الانف. (طویل اور باریک ناک والے تھے)
افلج الثنایا. (اپ کے اوپر والے اگلے دو دانتوں میں کشادگی تھی)

اشنب الاسنان(آپ کے دانتوں پہ چمک تھی)
اسیل الخدین. (آپ کے رخسار مبارک مساوی تھے)
اوضح المستبین.(اپ کے بدن مبارک کا جو حصہ کپڑوں سے بار رہتا وہ چمکتا رہتا تھا)

اشعر الذراعین والمنکبین. (آپکی کلائیوں اور کندھوں پہ قدرے بال تھے)

انور المتجرد. (آپ چمکدار، کم بال تھے)
ازھر اللون. (آپ کا رنگ چمکتا تھا.)
اطول الاھداب. (آپ کی پلکیں لمبی تھیں)
کث اللحیة. (داڑھی مبارک گھنی تھی)
رجل الشعر. (آپ کے بال مبارک درمیانہ، پیچ دار تھے)
ضخم الکرادیس. (آپ کے جوڑ مبارک موٹے موٹے تھے)
ضامر البطن(آپ کا پیٹ مبارک پتلا تھا)
شسن الکفین والقدمین(ہتھیلیاں اور پاؤں مبارک پُر گوشت تھے)

معتدل الاخمصین(تلیاں معتدل یعنی برابر تھیں)
معتدل الاجزاء(اعضاء میں اعتدال تھا)
بادنا دون سمن(آپ جسیم تھے.. زیادہ موٹے نہیں تھے)
متماسکا دون استرخاء(آپ مضبوط، چست تھے، ڈھیلے بدن نہ تھے)

کان ضلیع الفم(آپ کشادہ منہ تھے)
کان اشکل العینین(کشادہ آنکھیں تھیں)
کان منھوش العقبین(آپکی ایڑیاں کم گوشت تھیں)
انما کان البیاض فی عنفتہ(ٹھوڑی پر کچھ سفید بال تھے)
وکان عرقہ اللؤلؤ(پسینہ مبارک موتیوں کی طرح تھا)
اذا مشی تگفأ (آگے کی طرف جھک کر چلتے تھے)(تواضعا)
ما مسست دیباجا ولا حریرا الین من کف رسول اللہ(ہتھیلیاں موٹے اور پتلے ریشم سے زیادہ نرم تھیں)

ولا شممت مسکا ولا عنبرة اطیب من رائحة النبی(پسینہ مبارک کستوری. و عنبر سے زیادہ خوشبودار تھا)

کان وجھہ مثل الشمس والقمر. کان مستدیرا(چہرہ مبارک سورج و چاند کی طرح خوبصورت اور گول تھا.

کان طویل الصمت. (زیادہ تر چپ رہتے. ضرورت کے مطابق بات کرتے)

ما رأیت شیئا احسن من رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(کوئی بھی چیز آپ سے زیادہ خوبصورت نہ تھی)

کأن الشمس تجری فی وجھہ(گویا سورج آپ کے چہرہ اقدس میں رواں دواں ہوتا)

ما رأیت احدا اسرع فی مشیتہ من رسول اللہ کأنما الارض تطوی لہٗ.(کوئی بھی آپ سے تیز نہیں چلتا تھا گویا آپکے لئے زمین لپیٹ دی جاتی تھی)

کان خلقہ القرآن(آپ کے اخلاق قرآن کے مطابق تھے)
لا فظ ولا غلیظ ولا سخاب فی الاسواق(آپ سخت طبیعت، بازاروں میں شور کرنے والے نہیں تھے)

ولا یجزی بالسیئة السیئة ولکن یعفوا و یغفر. (آپ برائی کا بدلہ برائی سے نہ دیتے بلکہ معاف فرما دیتے تھے)

ولجوفہ أزیز كأزيز المِرجل من البكاء(آپ امت کی حالت پہ اتنے شفیق اور غمخوار تھے اور یوں روتے تھے گویا ہانڈی جوش مار رہی ہو)

یہاں تک کہ رب رحمن کو آپکی تسلی کے لئے یہ آیت نازل کرنی پڑی……
فَلَعَلَّكَ بَاخِــعٌ نَّفْسَكَ عَلٰٓى اٰثَارِهِـمْ اِنْ لَّمْ يُؤْمِنُـوْا بِـهٰذَا الْحَدِيْثِ اَسَفًا(6) سورہ الکھف
پھر شاید تو ان کے پیچھے افسوس سے اپنی جان ہلاک کر دے گا اگر یہ لوگ اس بات پر ایمان نہ لائے۔

حوالہ جات: مشکوة. ترمذی. حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ.. صحیح مسلم… الایجاز

حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے حضور علیہ السلام کی مدح میں فرمایا.

وأحسن منک لم تر قط عینی
آپ سا حسیں مری آنکھ نے کبھی دیکھا نہیں

و اجمل منک لم تلد النساء
آپ جیسا جمیل کسی ماں نے جنا نہیں

خلقت مبرأ من کل عیب
آپ ہر عیب سے یوں بری ہیں

کأنک قد خلقت کما تشاء
گویا کہ آپکو من چاہی تخلیق عطا ہوئی ہے

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے