Home / کالم / مکتوب چوکپنڈوڑی راولپنڈی

مکتوب چوکپنڈوڑی راولپنڈی

تحریر
راجہ نوید حسین
بچیوں کی تعلیم اور سوئی گیس کا منصوبہ چوک پنڈوڑی کی عوام الناس کا درینا خواب

ضلع راولپنڈی پنجاب کی تحصیلوں میں سے ایک کلر سیداں ہے یہاں پرتقریبا ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ ووٹرز بستے ہیں دو لاکھ بیس ہزار نفوس والی آبادی کی حامل یہ تحصیل مجموعی طور پر نون لیگ کی سیاست کا محور رہی ہے پیپلزپارٹی مسلم لیگ ق اور دیگر سیاسی جماعتیں تحریک انصاف بی عوامی نمائندگی میں اپنا حصہ ڈال چکی ہیں لیکن مسلم لیگ نون کے دو ایم پی ایز کا بازار چوکپنڈوری جو انیس سو نوے کی دہائی تک ایک غیر معروف گزرگاہ کہ علاوہ کسی خاص اہمیت کا حامل نہ تھا تحصیل کلر سیداں مجموعی طور پر نون لیگ کی سیاست کے اتار چڑاو کا محور رہی ہے پیپلزپارٹی مسلم لیگ ق اور دیگر سیاسی جماعتیں تحریک انصاف بھی عوامی نمائندگی میں اپنا حصہ ڈال چکی ہیں سیاسی طور پر اگر نظر ڈالیں توچوکپنڈوری سے مندرہ اور چوکپنڈوڑی سے تھو ہا خالصہ سی کشمیر کو اہم روٹ رہا ہے ملک کے دفاعی اداروں میں خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ حضرات کی بہت بڑی تعداد چوکپنڈوری کے گردونواع کے مکین ہے یون ا سے محب وطنوں کا قصبا کہنا غلط نہ ہوگامسلم لیگ کے قائد نوازشریف کے جلاوطن ہونے کے بعد جب چوہدری نثار علی خان نے یہاں سے کامیابی حاصل کی تو ہر گزرنے والے دن میں کلر کی سیاست اپنے نئے جوبن پرآنا شروع ہوئی شائید یہی وجہ تھی کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیپٹن ر صفدر ایم کیو ایم کے سینیٹرز مشہدی وزیر قانون راجہ محمد بشارت راجہ محمد ناصر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف گورنر پنجاب چوہدری سرور دیگر اہم ترین سیاسی شخصیات کی دلچسپی کی ایک وجہ چودھری نثارعلی خان بھی رہے ہین
چوک پنڈوڑی ہمیشہ سے سیاسی اہمیت کا حامل رہا ہے وہاں اس سے ملحقہ یوسیز جن میں یوسی غزن آباد،یوسی گف ،اور یوسی بشندوٹ شامل ہیں بشندوٹ کے گاو¿ں آراضی خاص میں ہے یوسی بشندوٹ طویل سیاسی پس منظر کی حامل ہونے کے ساتھ کی معروف سیاسی ناموں کی اک تاریخ سمیٹتے ہوئے چل رہی ہے جن میں چوہدری عبدالکریم چوہدری چمن خان اور راجہ محمد خان انکی وفات کے سیاسی میراث چوہدری عبدالکریم کے فرزند چوہدری سخی محمد چوہدری چمن خان کے بیٹے چوہدری آصف فیروز اور راجہ محمد خان کے فرزند راجہ محمد افراہیم کیانی جو کہ اپنی یونین کونسل میں منفرد سیاسی حیثیت پر فائز رہے چوہدری محمد حنیف ہمایوں کیانی چوہدری طارق محمود یہ احوال چوکپنڈوری کے جنوب کی سیاست کا ہے جنوبی سیاست کا معروف سیاسی نام نعیم بنارس کلرسیداں کے سنار کی ہمدردیاں آجکل زیرنظر ہیں چوکپنڈوڑی سے اپنی سیاست کو عروج بخشنے والے سابق صدر راولپنڈی مسلم لیگ نون محمود شوکت بھٹی اپنے دورِ اقتدار میں عوام الناس کی فلاح کے حوالے سے کوئی ایسی تاریخ رقم کرنے سے قاصر رہے جس کا وجود ان کی سیاست کو تقویت دے سکتا حالانکہ اپنے زمانے کے لحاظ سے وہ ایک بلند قامت سیاستدان مانے جاتے تھے پارٹی کو بھی ان کی وفاداریوں سے کوئی گلا نہیں دوسری جالب 2008 کے قومی الیکشن میں ق لیگ کے پلیٹ فارم سے انجینئر قمرالاسلام راجہ بے شمال سے سیاست کا آغاز کیا انجینئر صاحب کی انٹری ق لیگ کی اعلی قیادت کی ہمدردیوں سے ہوئی اپنی حواریوں کے ساتھ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم میں شامل ہوے اور اپنے دور اقتدار کا سرور لوٹتے ہوئے اہم ترین پوسٹوں جن میں قابل ذکر سی پیک جیسے اہم منصوبے بھی شامل ہیں پر فائز رہے اور جنوبی پنجاب کا چپہ چپہ چھان کر تعلیم کو فروغ دینے والے راجہ قمر اسلام چائنا اور دیگر اہم ترین امور پر سیاسی نمائندگی میں ہلچل پیدا کرنے کے باوجود اپنے حلقے کے ساتھ انصاف کرنے میں بری طرح ناکام رہےاور یوں تحصیل کلر سیداں کے ملحقہ شہر چوکپنڈوڑی کے شمال اور جنوب میں تئیس سال کے طویل دور اقتدار کے حامل دو اہم سیاستدان محض اپنے دور اقتدار کو دوام بخشنے میں مگن رہے جس کی بنا پر چوکپنڈوڑی شہر میں علاقہ کی طالبات کے لیے نہ تو کوئی سکول اور کالج بنایا جا سکا اور نہ ہی گیس جیسے منصوبے کی فراہمی کا افتتاح کرایا جا سکا

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے