Home / کالم / متفرق الفاظ مگر کامل

متفرق الفاظ مگر کامل

تحریر ؤ ترتیب
بابرالیاس
ایڈمن
قلمدان ڈاٹ نیٹ
🌼🌼🌼🌼🌼

‏حرمین شریفین میں صفائی پر معمور افراد کی خوش قسمتی پر پہلے بھی رشک آتا تھا اب تو ان سے عقیدت اور ہی رنگ اختیار کر گئی ہے، آج بھی ان در و دیوار کے وہی سب سے پاس ہیں وہی سب سے قریب ہیں، انہیں اللہ نے قرب کی کیسی منزلیں بخشی ہیں، آپ سب کو سلام💚
‎‏اگر کسی گنا ہ کا ارتکاب ہوا ہے‘ کوئی خطا سرزد ہوئی تو لازم نہیں ہے کہ اس کا اثر ضرور ظاہر ہو‘ بلکہ اس سے بچاؤ کا ایک راستہ ہے اور وہ درحقیقت ’’توبہ‘‘ کا راستہ ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ کسی گناہ سے انسان کی فطرت میں کوئی ایسی مستقل کجی واقع ہو جائے کہ جس کی اصلاح کی کوئی صورت ہی نہ ہو۔
‏حرمین شریفین پر بالخصوص اور عام مساجد پر بالعموم زائرین یا ادائیگی نماز پر پابندی کسی طور ایمانی میزان پر پوری نہیں اترتی، فرائض کے علاوہ بھلے اجتماعات پر پابندی لگائیں لیکن شعائر اللہ کو بند کرنا کوئی بھلائی نہیں، باقی یاد رہے اسلام تلواروں کے سائے میں بھی نماز کا حکم دیتا ہے۔
‏یا اللہ یا ربی وائرس پھیلا ہے، لوگ مر بھی رہے ہیں اور خوف و ہراس کا شکار بھی ہیں، ملکوں کے بیچ آمد و رفت موقوف ہو گئی ہے، احتیاطی تدابیر کے تحت زائرین پر حرمین شریفین جانے کی پابندی ہے لیکن اس ساری کہانی میں ہم تو بس اتنا جانتے ہیں کہ ہم سے مکہ و مدینہ دور ہو گئے ہیں
‏ایک دوسرے سے ناراض ہونے کے باوجود ایک دوسرے کی تحریر پڑھنا اور آرٹی کرنا اس بات کی علامت کہ آپ شخصیت سے ناراض ہیں اس کے الفاظ، شاعری یا لکھنے سے نہیں۔۔۔!!!🌹
‏کرونا سے مکمل اسلامی ماحول
پردہ ، سادگی سے شادی، آوارہ گردی بند، مکمل لباس۔
تو تم میرے پرودگار کی کون کونسی نعمت کو جھٹلاو گے❤️

‏وبائی امراض کے پھیلنے میں گھر اور ماحول کی گندگی اور خرابی کا بھی بڑادخل ہے ارشادربانی ہے:
ان اللہ یحب التوابین و یحب المتطھرین(البقرۃ)
”اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے، جو توبہ کا رویہ اختیار کریں اور خوب پاکیزہ رہیں“
‏“ تصوف “ صرف ذکر و تسبیح کی کثرت ، نوافل کے اہتمام اور جُبہ چغہ کے استعمال کا نام نہیں بلکہ یہ حقوق اللہ کی سختی سے ادائیگی اور حقوق العباد کے انتہائ اہتمام کی عادت ڈالنے کے ایک تربیتی نظام کا نام ہے۔تزکیہ و احسان کے تقاضوں سے نا آشنا ظاہر پرست ہی تصوف کی اہمیت کے منکر ملیں گے۔
‏دو چیزیں بڑی عجیب ہیں پہلی پاکستان کا سختی سے ایرانی بارڈر بند نہ کرنا اور آمد و رفت کو ختم نہ کرنا دوسرا جو لوگ ایران سے آ رہے ہیں انہیں حکومتی عہدیداروں کا مداخلت کر کے قرنطینہ سے نکلوا کر جلدی گھروں کو بھیجنا، مطلب آپ کیا پاکستان میں وبا کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
‏,, معذرت,,
,,ایدھی فاؤنڈیشن,, نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایران کو تین کروڑ روپے دئیے ہیں یہ بات آن ریکارڈ رکھی جائے کہ اب اگر یہ ادارہ پاکستان میں اس خطرے سے نمٹنے کے لیے فنڈز میں کمی کا رونا روئے تو لوگ بغیر چیک ان بیلنس کے جذبات میں آکر اپنی جیبیں ڈھیلی ھرگز نہ کردیں.
‏لوگ بدل جائیں گے، دوست چھوڑ جائیں گے، رشتے تہہ خاک چلے جائیں گے، تعلقات توقع کی ڈور کاٹ دیں گے، شناسائیاں دھوکے کا کاروبار بن جائیں گی اور آپ کے ساتھ کہیں بھی کوئی بھی کچھ بھی کر جائے گا لیکن اللہ کی ذات سدا آپ کے ساتھ تھی اور سدا آپ کے ساتھ رہے گی۔
‏آپ ایک ذرا سے سر درد کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور یہ تو اللہ تعالی کی طرف آنے والی آفت ہے، عذاب ہے، سوائے دعاؤں اور استغفار کے کوئی راستہ نہیں، باقی مومن کے لئے ہر شے میں خیر ہی خیر ہوتی ہے اسلئے ہمیں مطمئن ہونا چاہیے کیونکہ اگر وبا سے مر گئے تو شہادت ہے💚
‏لہجے بھی موسموں کی طرح ہوتے ہیں وقت اور جگہ دیکھ کر بدل جاتے ہیں۔ اور بعض دفعہ ایک ہی وقت، ایک ہی جگہ پہ بھی وہ متضاد کیفیات میں سامنے آتے ہیں۔ جیسے ایک ساتھ دھوپ اور چھایا ہو۔جیسے سمندر کے کڑوے اور میٹھے پانی کے درمیان ان دیکھی آڑ ہو اور پھر کڑوا تو کبھی میٹھے سے مل ہی نہیں سکتا.
‏ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ تین آدمی ایسے ہیں ، جن سے اللہ روز قیامت کلام نہیں فرمائے گا اور نہ انہیں پاک کرے گا ۔‘‘ ایک روایت میں ہے ۔ اور نہ ہی ان کی طرف نظر رحمت سے دیکھے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہو گا.
‏بیہودہ اور لغو جملہ “کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا”، مطلب کیا بے باکی اور جہالت ہے، قدرت آپ کو ایک جھٹکا دیتی ہے تو آپ لرز اٹھتے ہیں چہ جائیکہ ایسی فضول باتیں، بھئی یہ استغفار کرنے اور رحم مانگنے کا وقت ہے، جو بن پڑتی ہے کیجئے لیکن اللہ تعالی کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگیں۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے