Home / کالم / ایک سود خور کا ہم دین داروں سے لاکھ درجے بہتر ایمان و ایقان*

ایک سود خور کا ہم دین داروں سے لاکھ درجے بہتر ایمان و ایقان*

*تحریر ؤ تحقیق
✒ *سید خالد جامعی مدظلہ*
ـــــــ ــــــــ ــــــــ

ظہر کی نماز پڑھتے ہی راقم بینک گیا تاکہ حج کی رقم واپس نکلوائی جائے کیونکہ قرعہ اندازی میں راقم کا نام نہیں آیا تو بینک منیجر نے مجھے مشورہ دیا کہ آپ رقم نہ نکلوائیں! انتظار کریں دوسری قرعہ اندازی ہوگی آپ کا نام نکل آئے گا آپ بالکل مطمئن رہیں مجھے یقین ہے آپ کا حج ہو کر رہے گا، راقم کو بینک منیجر کی اس پُر یقین گفتگو پر سخت حیرت ہوئی، میں ان سے پوچھا کہ آپ کو یہ یقین کیسے حاصل ہوا کہ میرا نام حج کےلئے آجائے گا؟ *اس لئے کہ ہمارا ایمان ختم ہوچکا ہے!* اس موقف کی دلیل انہوں نے یہ دی ـــــ بینک منیجر نے کہا کہ آپ حج کی رقم واپس نہ لیں کورونا کے خوف سے بہت کم لوگ حج پر جائیں گے، آپ کا نمبر اگلی قرعہ اندازی میں لازما آئے گا یقین رکھیں! میں آپ کو بتا رہا ہوں ـــــ راقم نے پوچھا آپ نے مجھ سے مصافحہ کیا اتنی دیر تک، معمول سے زیادہ آپ کو کورونا کا خطرہ نہیں ــــــ جبکہ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ کورونا کرنسی سے پھیل رہا ہے اور آپ اسی کا کام کرتے ہیں تو آپ مجھے حج بھیجتے ہوئے خود کورونا سے کیوں نہیں ڈر رہے؟ جواب ملا *مصافحہ کا حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے، مسلمان موت سے ڈرنے لگے، علماء نے ڈرا دیا ہے* لہذا آپ کا نمبر آئے گا ـــ *کیا میں روضہ کی جالیوں کو اس لئے نہ چھوؤں اور اسے آنکھوں سے نہ لگاؤں کہ کورونا ہوجائے گا تو ایسے ہاتھ، ایسی آنکھ اور ایسی زندگی پر لعنت، اس زندگی اور اس خوف سے تو موت بہتر ہے* راقم نے منیجر سے پوچھا کہ آپ کا اتنا زبردست ایمان ہے اور آپ سود کا کام بھی کر رہے ہیں یہ کیا ہے؟ *منیجر نے جواب دیا کہ دعا کریں اللہ تعالی توفیق دے کہ یہ کام چھوڑ دیں لیکن یقین کریں اس ایمان پر موت ہوئی تو شاید بخشش ہوجائے* ـــ بینک سے نکلنے لگا تو منیجر صاحب کے الوداعی الفاظ تھے *موت خدا کے حکم سے آتی ہے بیماری سے موت نہیں آتی وہ خدا کی طرف سے ہوتی ہے مخلوق کی طرف سے نہیں، موت خالق کا کام ہے مخلوق کا نہیں، ہمارا ایمان خراب ہوچکا ہے، ہم بیماری پر ایمان لا رہے ہیں* ــــ میں سوچنے لگا کہ ایک سود خور کا ایمان ہم دین داروں سے بہتر کیوں ہے؟

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے