Home / بین الاقوامی / کورونا وائرس (حصہ1)

کورونا وائرس (حصہ1)

تحریر
ڈاکٹر محمد مشتاق
————-
نام نہاد ملحدین سے مذہبی احکام کی پابندی
————
جی ہاں۔ فیس بک پر آپ کو بہت سے نام نہاد ملحدین نظر آئیں گے۔ وہ جو شوقیہ ملحد بنے ہوئے ہیں ، جنھیں مذہب کے متعلق علم نہ ہونے کے برابر ہے لیکن وہ مذہب بیزار بنے ہوئے ہیں اور فیشن کے مطابق مذہب کے خلاف بات کرنے کو مارکیٹ میں سکہ رائج الوقت سمجھے ہوئے ہیں۔
ایسے نام نہاد مذہب بیزاروں کو آپ نے دیکھا ہوگا کہ وہ محرم و غیر محرم کے “چکر” کو فرسودہ کہتے رہے اور “گڈ ٹچ” و “بیڈ ٹچ” میں فرق صرف “میرا جسم میری مرضی” کے اصول پر ہی کرتے رہے ۔ چنانچہ “مرضی” کو بنیاد بنا کر انھوں نے نامحرم خواتین کے ساتھ گلے ملنے کے رواج کو بھی فروغ دینے کی اپنی سی کوشش کی۔ لیکن کورونا نے یہ کرم کیا کہ اس نے ان سب کو ایک دوسرے سے کم از کم ایک گز کے فاصلے پر روک دیا ہے اور گلے ملنا تو دور کی بات، ہاتھ ملانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ بیڈ ٹچ کیا، گڈ ٹچ بھی حرام قرار پایا !
پھر انھی نام نہاد مذہب بیزاروں کو آپ نے کئی دفعہ ناک بھوں چڑھا کر پردے کی دقیانوسیت کے خلاف جھاگ اڑاتے دیکھا ہوگا لیکن کورونا نے ان کی عورتوں کو تو کیا، مردوں کو بھی نقاب چڑھا دیا !
اچھا، یہ نام نہاد مذہب بیزار وضو اور غسل کا بھی مذاق اڑاتے رہے لیکن کورونا نے انھیں یوں مبتلا کردیا ہے کہ دن میں پانچ دفعہ منہ ہاتھ دھونا کیا، اب گھنٹے میں کم از کم ایک دفعہ تو ضرور منہ ہاتھ دھوتے ہیں۔
یہ محض چند مثالیں ہیں ورنہ غور کریں تو قدم قدم پر آپ کو نظر آئے گا کہ کورونا نے مذہب بیزاروں سے مذہبی احکام پر عمل شروع کروادیا ہے ؛ یہ الگ بات ہے کہ عمل کے باوجود ثواب نہیں ملے گا۔ ایسے موقع پر پشتو کا ایک زبردست مقولہ ہے جسے مذہب بیزار قوم پرست پشتون بھی سننا پسند نہیں کریں گے لیکن ہم سنائے بغیر رہیں گے نہیں: ہندو ستڑے، خدائے ناراضہ ، یعنی ہندو نے اتنی مشقتیں جھیلیں اور خدا پھر بھی اس سے ناراض ہے!
(جاری)

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے