Home / کالم / یہ طوفان نہ تھم سکے گا!

یہ طوفان نہ تھم سکے گا!

تحریر:
حافظ عمیرحنفی

ہم ایسے ناہنجار دور میں جی رہے ہیں کہ خیر و شر اور خوب و ناخوب کا امتیاز اٹھتا جارہا ہے۔ ہر صبح امریکہ یا مغرب کا کوٸ دل دادہ ہمیں روشن خیالی کی ٹکٹکی پر کس کر انتہإ و شدت پسندی کے تازیانے برسانے لگتا ہے اور جدت و مغربی آزادی کے طرف راغب کرتا ہے۔ مسلمان تو روز اول سے روشنی کا پیمبر ہے اور وہ ایک ایسے دور کا پیروکار ہے جو دلوں پہ تنے جالے اتارنا، ذہنوں پر لگا زنگ کھرچنا، روح کی تمام تر کدورتوں کو مصفّی پانیوں سے دھوتا اور باطن کو ساری آلاشوں سے پاک کرکے پاکیزہ و منزہ کردیتا ہے ۔

اب اٹھنے والا یہ نیا طوفان جو ”عورت کی آزادی“ کا نعرہ لیے پیچھے ناپاک عزاٸم رکھتا ہے جو مرد کو انسانیت کے داٸرہ سے بیرون کرنا چاہتا ہے جو مسلمانوں کی ڈوبتی کشتی کو مزید گرداب ِ بلا کے حوالے کرنا چاہتا ہے جو مصفّی ذہنوں اور سوچوں کو آلودہ کرنے کی تمنا لیے ہوۓ ہے
جس کے عزاٸم میں سے ہے کہ ہمیں بھی مغرب کی طرح آزادی نصیب ہو تاکہ جب جہاں چاہیں عزت نیلام کرسکیں۔بعض احباب کا کہنا ہے اس کی طرف توجہ ہی نہ دیں ”چند سو ہی ہیں خود بخود ختم ہوجاٸینگی“ لیکن یاد رکھیے گا یہ طوفان پچھلے سال کی بنسبت بڑھ کر ایک ریلے کی شکل میں نکل رہا ہے قریب ہے کہ ہمارے گھروں میں بھی داخل ہو تو اس کے لیے آپ اور مجھ اور بالخصوص حکومت وقت جن کا نعرہ ہی ریاست ِ مدینہ ہے ان کو بھی اس اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

آج آپ اور میں سیرت ِ صحابیات ؓ کو عام کرینگے اسلاف کی زندگیوں کو بیان کرینگے اپنے قلم کو حق و اصلاح ِ معاشرہ کے لیے استعمال کرینگے تو امید ہے کہ یہ طوفان تھم سکے ورنہ ظاہراً یہ معاملہ بہت مشکل معلوم ہورہا ہے۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

One comment

  1. Avatar

    As I site possessor I believe the сօntent material herе is rattling fantаstic , appreciate
    it for your harⅾ work. You shouⅼd keep it up forever!
    Good Luck.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے