Home / کالم / افسوس صد افسوس کہ شاہیں نہ بنا تو”

افسوس صد افسوس کہ شاہیں نہ بنا تو”

“تحریر
✍️دانش ریاض
متعلم جامعہ دار العلوم کراچی۔
_________________
جو قوم اپنی تہذیب و ثقافت ، روایات و اقدار ، اصول و قوانین اور طرزِ زندگی کی پاسداری کرتی ہے اور ان کو فروغ دیتی ہے وہ نہ صرف کامیابی کے زینے پر چڑھ کر اوجِ ثریا تک پہنچتی ہے بلکہ دنیا کے نقشے پر بھی نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آتی ہے۔
دوسری طرف وه قوم جو اپنی ثقافت اور تہذیب و تمدن کو چھوڑ کر غیروں کی اور اپنے سے بالاتر قوموں کی تہذیب کو اپناتی ہے اور اس پر عمل پیرا ہوتی ہے وہ نہ صرف ذہنی غلامی کا شکار ہو جاتی ہے بلکہ یہ غلامی ان کو رفعت و بلندی سے گرا کر تحت الثرٰی میں لا پھینکتی ہے-
یہ دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے کہ وہ ملک جس کی بنیاد ہی دو قومی نظریہ ہے جس میں واضح طور پر بتلايا گیا تھا کہ مسلمان اپنی الگ تهذیب وثقافت رکھتے ہیں۔ ان کا رہن سہن ، اخلاق و عادت اور عبادات کے طور طریقے الگ ہیں۔ وه ملک جسے اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا وہاں آج الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ ہم نے غیروں کی بے سوچی سمجھی تقلید میں ان کے رسم و رواج کو اتنا فروع دے دیا جس سے نہ صرف ہم ذہنی غلامی کا شکار ہو گئے بلکہ اسلامی تعلیمات کو بھی ہم نے پسِ پُشت ڈال دیا۔
میری مراد نہ صرف یہ کہ ”ویلنٹائن ڈے” ہے بلکہ بشمول سالگرہ ، بسنت اور نیو ایئر کے وه تمام رسم و رواج جن کو بطور غیروں کی وراثت کے ہم نے قبول کر لیا۔
قابلِ افسوس بات یہ ہے کہ لوگوں کو اس اس جیسی رسومات سے روکا جاتا ہے تو یہ جواب سننے کو ملتا ہے کہ جی! سب لوگ کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ہم نے بھی کر لیا تو کون سی قیامت آگئی۔
مغربی تہذیب سے متاثر اور اس کے دلداده یہ لوگ جو ایک آزاد اور نظریاتی و ثقافتی ملک میں رہنے کے باوجود اپنے ہی ملک میں غیروں کی ثقافت اور تہذیب و تمدّن کی حدّی خوانی کر رہے ہیں۔ ان کو دیکھ کر یہی جملہ زبان پر آتا ہے کہ
؎ “افسوس صد افسوس کہ شاہیں نہ بنا تو”-
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1082436552109435&id=100010293013996
لنک پر کلک کرنے کے بعد فیڈ بیک ضرور دیں.

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے