Home / کالم / جدیدیت پسندوں کے دو بنیادی کام

جدیدیت پسندوں کے دو بنیادی کام

تحریر
سید خالد جامعی
ــــــــ ـــــــ ـــــــ
📕📕📕📕📕📕📕
حالی نے سرسید کے سوانح حیات جاوید کے دیباچے میں فخر سے لکھا ہے کہ وہ ہم میں سے پہلا شخص تھا جس نے مذہبی لٹریچر میں نکتہ چینی کی بنیاد ڈالی (حالی،حیات جاوید ص ۱۰الہجرۃ پبلشرز لاہور ۱۹۸۴)متجددین کا بنیادی کام سر سید کی اتباع میں صرف دو طرح کا ہے
♥ اسلام میں کیڑے ڈالنا
♥ اسلام میں سے کیڑے نکالنا اسے وہ تحقیق و اجتہاد کہتے ہیں انہیں کریٹیکل تھنکر کہا جاتا ہے جبکہ مغرب میں کریٹیکل تھنکر وہ ہوتا ہے جو حاضر و موجود نظام زندگی پر تنقید کرتا ہے، آج اسلام دنیا میں کہیں غالب نہیں لہذا اس پر تنقید اعتراض احمقانہ ہے، جب وہ غالب تھا اس وقت اس پر کسی نے تنقید نہیں کی یعنی سب نقاد، تمام متجدیدی اسلام کے زوال کا انتظار کر رہے تھے، اگر متجددین کریٹیکل تھنکر ہیں تو وہ جدید ریاست، جدید فلسفہ، سائنس ٹکنالوجی، اکنامکس پر تنقید کریں مگر یہ ان کے استعماری مقاصد کے مطابق نہیں لہذا ان کا اصل نشانہ صرف اسلام، اسلامی مکاتب فکر، اسلامی شریعت، اسلامی علمیت اور اس کی تاریخ ہے، دوسرے معنوں میں متجددین نظام حاضر و موجود کی تقلید کرتے ہیں اور نظام ماضی یعنی *الدین، اسلام* کی تنقید کرتے ہیں حالانکہ مغرب کی تقلید میں ان کو نظام حاضر و موجود یعنی مغرب پر تنقید کرنی چاہیے لیکن اس پر ایمان لاتے ہیں اور ایمان عقیدہ، دلیل اور تنقید سے ماوراء ہوتا ہے کیونکہ ایمان اور عقیدہ بذات خود الحق، الخیر اور سچ ہوتا ہے، take for granted ہوتا ہے، وہ Self evident evidence ہوتا ہے جسے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی، آپ مغرب کے تمام فلسفیوں کا مطالعہ کریں فلسفے کے مباحث پر لکھی گئی کتابوں کو پڑھ لیں کہیں آزادی اور ترقی کے عقیدوں پر بحث اور تنقید نہیں ملے گی کیونکہ وہ عقیدہ ہے اور دلیل سے ماوراء ہے اس پر تو بس ایمان لاؤ believe in یہی حال مغرب کے نظام سرمایہ داری کا ہے، اس صدی کے سب سے بڑا فلسفی گلز دلیوز لکھتا ہے کہ سرمایہ داری غیر عقلی ہے اگر آپ اس پر ایمان لے آئیں تو یہ آپ کو عقلی لگیں گے:
Everything is rational in capitalism, except capital and capitalism itself.The stock market is certainly rational;one can understand it,study it,the capitalists know how to use it, and yet it is completely delirious, it’s mad.
[Deluxe,G.(2009). Capitalism:A Very special delirium. in F.Guattari,& S.Lotrnger(Eds.) Chausophy: Texts and interviews,1972-1977 (pp.35-52). Cambridge:MIT Press.] ـــــــــــــ

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے