Home / کالم / بڑی ایجادات

بڑی ایجادات

انتخاب
ریاض علی خٹک
🌼🌼🌼🌼🌼
آپ میڈیکل سائنس کی بڑی بڑی ایجادات شمار کرنی شروع کریں. سب سے اوپر آپ کو تھرمامیٹر ملتا ہے. آپ دیکھتے ہیں کہ سٹیتھوسکوپ کو شمار کیا جا رہا ہے. دوائیں بھی جب ذکر میں آتی ہیں تو اینٹی بائیوٹکس کی دریافت سب سے اوپر ہے.

تھرمامیٹر بظاہر علاج نہیں تشخیص ہے. ایسے ہی ڈاکٹر و طبیب پہلے پیٹ سینے کمر سے کان لگا کر جسم کی اندرونی آوازیں تشخیص کیلئے سنتے تھے. یہ تو فرانسیسی ڈاکٹر رینے کے پاس ایک مریض آیا جس پر چربی بہت تھی. ڈاکٹر نے سوچا اس چربی کے پار کی آوازیں یہ کان نہیں سُن سکتے اور یوں سٹیتھوسکوپ کا خیال اسے سوجھا. کچھ ایسا ہی قصہ ایکسرے کا ہے.

اینٹی بائیوٹک 1907 میں ڈاکٹر الفریڈ اور پال آلرچ نے اتشک کی بیماری کیلئے تجرباتی استعمال سے دریافت کی. جب ڈاکٹروں نے سوچا بیماری خود ٹھیک ہو جائے گی اگر اس بیماری بنانے والے بیکٹیریا کو مار دیا جائے. تو دوستو تشخیص مرض بہت اہم ہے. اللہ رب العزت نے ہر بیماری جو پیدا کی اسکا علاج بھی ساتھ ہی دیا ہے.

جب بیماری پر اللہ سے رجوع کرنے کا کہا جاتا ہے تو یہ بھی تشخیص کے زمرے میں ہی آتا ہے. یہ گناہوں کی چربی چڑھے ہمارے نفس کے پار دل کی آوازوں کو اس مقام سے جوڑنے کی کوشش ہوتی ہے جہاں سے یہ آزمائش آئی ہوتی ہے. یہ کنکشن ہو جائے تو باقی علاج سنت ہے. کوئی بھی دوا کوئی بھی دعا وسیلہ بن کر اس بیماری کے علاج کو ایکٹیویٹ کر دیتی ہے.

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے